ETV Bharat / state

ہریانہ میں کورونا کے دو مریض مثبت پائے گئے - A 22-year-old girl infected with the Corona virus came from London on March 14th.

ہریانہ کے گروگرام میں دو مریضوں میں آج کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ،اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی ہے

ہریانہ میں کورونا کے دو مریض مثبت پائے گئے

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 9:34 PM IST

ریاست ہریانہ کےگروگرام میں دو مریضوں میں آج کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی ہے۔ یہ چاروں مریض گروگرام ضلع سے ہیں۔
یہ اطلاع آج دیر شام ہریانہ حکومت کے جاری میڈیا بلیٹن میں دی گئی۔ میڈیا بولیٹن کے مطابق جن دو مریضوں میں آج کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں ایک 22 سالہ لڑکی ہے جو 14 مارچ کو لندن سے آئی تھی۔

ہریانہ میں کورونا کے دو مریض مثبت پائے گئے
ہریانہ میں کورونا کے دو مریض مثبت پائے گئے
انہیں کھانسی اور گلے میں خراش کی شکایت تھی اور 16 مارچ کو ان کے نمونے جانچ کے لئے سول ہسپتال میں لائے گئے تھے۔ جس کے بعد انہیں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔ دوسرے معاملہ 42 سالہ ایک خاتون کی ہے ۔ وہ بھی لندن سے ہی 7 مارچ کو آئی تھی اور پہلے انہیں گھر میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ 9 مارچ کو انہیں دہلی کے صفدر جنگ ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ ان کے قریبی رابطے میں آئے آٹھ لوگوں کے نمونے ابھی جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.