ہریانہ کے ضلع حصار میں آدم پور - اگروہا روڈ پر کوہلی گاؤں کے نزدیک کل شب ٹریکٹر - ٹرالی کی بلیٹ کے ساتھ تصادم میں تین دوستوں کی موت ہوگئی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق تینوں نوجوان بلیٹ پر اگروہا سے آدم پور کی جانب جارہے تھے۔ جب کوہلی گاوں کے نزدیک پہنچے تو ان کی بائیک کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہوگئی۔ ٹکر لگنے سے تیوں سڑک پر جاگرے اور موقع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔
آدم پور کے باشندے انل بینی لال نے بتایا کہ آدم پور کی شیوکالونی کے رہائشی ان کا چچا زاد بھائی پنکج، پردیپ اور رزاق تینوں دوست تھے۔
تینوں بلیٹ سے گھومنے کے لئے گئے تھے۔ وہ تینوں کل آٹھ بجے شام کو آدم پور کی طرف جارہے تھے تبھی راستے میں یہ حادثہ ہوا۔
ٹکر لگنے کے بعد تینوں نوجوان سڑک پر جاگرے اور سنگین طورسے زخمی ہوگئے، سنگین حالت میں راہگیروں نے انہیں اگروہا میڈیکل کالج میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قراردے دیا۔ معاملے کی اطلاع پر آدم پور پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور حادثہ کی معلومات جمع کی۔ تینوں نوجوان دوست تھے اور اپنے اپنے خاندانوں میں اکلوتے تھے۔
تینوں میں سے ایک ہریانہ کے سابق وزیرخزانہ سنپت سنگھ کا بھانجہ ہے۔ پردیپ(32) سنپت سنگھ کے بہنوئی ستبیر بینی وال کے بھائی راجیندر کابیٹا ہے۔