ETV Bharat / state

Internet Services in Nuh ضلع نوح میں انٹرنیٹ خدمات کی معطلی میں گیارہ اگست تک توسیع - نوح ضلع میں فرقہ وارانہ تصادم

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی افواہوں کو روکنے کے لیے ہریانہ حکومت نے نوح میں انٹرنیٹ سروس گیارہ اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہریانہ کے نوح میں 31 جولائی کو برج منڈل یاترا کے دوران دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

Suspension of mobile internet services in Nuh extended till August 11
ضلع نوح میں انٹرنیٹ خدمات کی معطلی میں گیارہ اگست تک توسیع
author img

By

Published : Aug 8, 2023, 10:38 PM IST

چنڈی گڑھ: نوح ضلع میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر ہریانہ حکومت نے انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کو 11 اگست کی رات 12 بجے تک بڑھا دیا ہے۔ ریاستی محکمہ داخلہ کے سکریٹری ٹی وی ایس این پرساد نے منگل کو یہاں اس سلسلے میں ایک حکم جاری کیا۔ احکامات کے مطابق ضلع نوح میں موبائل انٹرنیٹ، ایس ایم ایس اور تمام ڈونگل سروسز وغیرہ بند رہیں گی۔ تاہم وائس کالز جاری رہیں گی۔

احکامات میں کہا گیا ہے کہ ضلع نوح کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال اب بھی بہتر نہیں ہے۔ اس کے پیش نظر 11 اگست تک انٹرنیٹ خدمات بند رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ تمام ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حکم کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔ اس سے قبل نوح میں انٹرنیٹ سروس آٹھ اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ ہریانہ کے نوح میں 31 جولائی کو برج منڈل یاترا کے دوران دو گروپوں کے درمیان پرتشدد تصادم میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی۔ اس تشدد کی چنگاری ریاست کے کئی اضلاع میں بھڑک اٹھی۔ جس کے پیش نظر تشدد سے متاثرہ اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی تشدد پر قابو پانے کے لیے چار اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ نوح تشدد میں اب تک 104 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جس میں اب تک 216 افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.