ETV Bharat / state

ہریانہ اسمبلی انتخابات: سرجے والا کی معمولی فرق سے شکست

author img

By

Published : Oct 25, 2019, 12:34 AM IST

کانگریس میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا ہریانہ اسمبلی انتخاب ہار گئے ہیں۔

فائل فوٹو

مسٹر سرجے والا ریاست کی کیتھل اسمبلی سیٹ سے پارٹی کے امیدوار تھے۔ انھیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیلا رام نے 567 ووٹوں کے معمولی فرق سے ہرایا ہے۔ مسٹر سرجے والا 15ویں دور کی گنتی کے بعد تقریباً 4988 ووٹوں سے آگے چل رہے تھے۔

ابتدا میں وہ پیچھے تھے لیکن بعد میں انھوں نے تیزی سے سبقت حاصل کرلی لیکن آخر میں وہ معمولی فرق سے ہار گئے۔

کانگریس کے ترجمان اس سیٹ سے دوبار رکن اسمبلی رہے تھے لیکن انڈین نیشنل لوک دل سے بی جے پی میں شامل ہوئے لیلا رام نے انھیں ہیٹرک لگانے سے روک دیا۔

ریاستی اسمبلی کی انتخابی مہم میں وہ کانگریس کے اہم رہنماؤں میں شامل تھے ۔

ہریانہ میں 90 سیٹوں میں سے بی جے پی کو 40 سیٹیں ملی ہیں۔ اس طرح وہ ابھی تک سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری ہے لیکن اکثریت کے اعدادوشمار سے 6 عدد دور ہے۔ کانگریس نے 31 سیٹیں جیتی ہیں اور جن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کو 10 سیٹیں ملی ہیں۔ آزاد امیدواروں نے 6 سیٹوں پر جیت درج کی ہیں۔ ہریانہ لوک ہِت پارٹی اور انڈین نیشنل لوک دل کو ایک ایک سیٹیں ملی ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.