نوادہ: بہار کے نوادہ میں بدھ کی رات تقریباً سات بجے کرشنا نگر کی پوری دلت کالونی آگ کے شعلوں کی زد میں تھی۔ چاروں طرف افراتفری کا عالم تھا۔ گاؤں کے لوگوں کے مطابق علاقے کے کچھ لوگوں (جنہیں میڈیا دبنگ لکھ رہا ہے) نے تقریباً 100 گھروں کو آگ لگا دی اور فائرنگ بھی کی۔ تاہم اس واقعے میں کسی کی موت نہیں ہوئی۔ پولیس کے مطابق اس واردات میں 20 گھر جل کر راکھ ہو گئے۔ اس سلسلے میں 10 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
زمین پر قبضے کے لیے فساد
بتایا جاتا ہے کہ کرشنا نگر دلت کالونی میں زمین کے ایک ٹکڑے پر قبضے کے لیے دو فریقوں کے درمیان کافی دنوں سے تنازع چل رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق متنازع زمین دلتوں کے قبضے میں ہے۔ یہ معاملہ ضلع کے اعلیٰ حکام کے پاس زیر التوا ہے۔ بدھ کو جھگڑا مزید بڑھ گیا جس کے بعد کچھ شرپسندوں نے علاقے کے دلتوں کی پٹائی کی۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس دوران ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، بعد میں شرپسندوں نے ان کے 100 سے زائد مکانات کو نذر آتش کر دیا۔
'غریب جلتے مرتے رہیں… ان کو کیا؟'
دریں اثنا آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے بھی اس واردات پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی۔ تیجسوی نے ایکس پر لکھا ''مہا جنگل راج! مہا دانو راج! نوادہ میں دلتوں کے 100 سے زیادہ گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ نریندر مودی اور نتیش کمار کے دور میں بہار میں آگ ہی آگ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار بے فکر، این ڈی اے کی اتحادی پارٹیاں بے خبر! غریب جلیں مریں انہیں کیا؟ دلتوں پر ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا۔''
महा जंगलराज! महा दानवराज! महा राक्षसराज!
— Tejashwi Yadav (@yadavtejashwi) September 18, 2024
नवादा में दलितों के 100 से अधिक घरों में लगायी आग।
नरेंद्र मोदी और नीतीश कुमार के राज में बिहार में आग ही आग।
मुख्यमंत्री नीतीश कुमार बेफिक्र, NDA के सहयोगी दल बेख़बर! गरीब जले, मरे-इन्हें क्या? दलितों पर अत्याचार बर्दाश्त नहीं होगा।…
مایاوتی نے بھی اٹھائے سوال
دوسری طرف بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے اس واقعہ کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بہار کے نوادہ میں غنڈوں کی طرف سے غریب دلتوں کے کئی گھروں کو جلا کر راکھ کرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور سنگین ہے۔ حکومت قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور مالی امداد بھی کرے۔
बिहार के नवादा में दबंगों द्वारा गरीब दलितों के काफी घरों को जलाकर राख करके उनका जीवन उजाड़ देने की घटना अति-दुखद व गंभीर। सरकार दोषियों के खिलाफ सख्त कानूनी कार्रवाई करने के साथ ही पीड़ितों को पुनः बसाने की व्यवस्था के लिए पूरी आर्थिक मदद भी करे।
— Mayawati (@Mayawati) September 19, 2024
فائرنگ کے بعد جلائے گئے گھر
متاثرین کا الزام ہے کہ "بدھ کی شام اچانک پرانبیگھا گاؤں کے شرپسندوں نے دلتوں پر قہر برپا کر دیا۔ انہوں نے پہلے کئی راؤنڈ فائرنگ کی، اس کے بعد گھروں کو آگ لگا دی۔ ہم اپنی جان بچانے کے لیے بھاگے۔ اس دوران کئی لوگوں کو مارا پیٹا گیا۔ آگ زنی میں ہمارے مویشی بھی جل گئے۔''
پولیس کا بیان
واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے پولیس کپتان اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ فی الحال گاؤں میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ کیس میں اب تک 10 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ وہیں ضلع کے ایس پی ابھینو دھیمان نے فائرنگ کے واقعے سے انکار کیا ہے۔
ایس پی ابھینو دھیمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ''اس واردات میں تقریباً 21 گھر جل کر راکھ ہو گئے۔ باقی کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ موت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ہوائی فائرنگ کا دعویٰ غلط ہے، جائے وقوعہ سے فائرنگ کے شواہد نہیں ملے ہیں، پولیس فورس گاؤں میں موجود ہے۔"-
یہ بھی پڑھیں: کرناٹک میں گنیش وسرجن کے دوران فرقہ وارانہ تشدد، متعدد گاڑیاں اور دکانیں نذر آتش