ETV Bharat / state

بیوی اور بیٹے کو قتل کرنے کے بعد باپ کی خودکشی - WIFE

ہریانہ کے یمنا نگر میں ایک نجی اسپتال میں ایک ملازم نوجوان نے بیوی اور ڈیڑھ برس کے بیٹے کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔

file photo
author img

By

Published : Mar 12, 2019, 11:23 PM IST

پولیس نے بتایا کہ واقعہ کا پتہ آج صبح اس وقت چلا جب ایک نرس نے صبح آشا کو آواز لگائی اور اس کے جواب نہ دینے پر کمرے میں گئی تو آشا اور اس کا بیٹا کمرے میں مردہ پڑے تھے۔ انل کی لاش انبالہ کے کیسری میں ٹرین کی پٹریوں پر ملی۔

پولیس کے مطابق انل او ر آشا یمنا نگر گووند پوری میں واقع ایک نجی اسپتال میں ملازم تھے اور ڈیڑھ سالہ بیٹے کے ساتھ اسپتال سے ملے ایک کمرے میں ہی رہتے تھے۔ انل آئی سی یو اور آشا ڈائلاسیس میں کام کرتے تھے۔ ان کی چھ سال کی بیٹی بھی جو اپنی دادی کے ساتھ رہ رہی ہے۔
انل نے بیوی اور بیٹے کوقتل یا خودکشی کیوں کی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ہسپتال کے ڈاکٹر ریپودمن گابا نے بتایا کہ میاں بیوی کے مابین کوئی تنازعہ تھا تو یہ بات پہلے کبھی سامنے نہیں آئی تھی۔
پولیس واقعہ کی جانچ کررہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.