ETV Bharat / state

میوات کا کھیل اسٹیڈیم ویران کیوں؟ - mewat news

ریاست ہریانہ ملک بھر کے کھیلوں میں اپنے کھلاڑیوں کی ہنرمندی کے لیے جانا جاتا ہے لیکن ریاست کے نوح میوات علاقے کو حکومت نے اس شعبہ میں بھی نظر انداز کردیا ہے۔

image
image
author img

By

Published : Oct 11, 2020, 2:10 PM IST

حکومت کے ذریعے تعمیر کردہ کھیل اسٹیڈیم گزشتہ کئی برسوں سے افتتاح کے لیے ترس رہے ہیں، اب تو حد یہ ہے کہ افتتاح سے قبل ہی میوات کے اسٹیڈیم تقریباً کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

اسٹیڈیم میں بجلی پانی کی کوئی سہولت دور دور تک نظر نہیں آتی اور کوچ سے لے کر چپراسی تک کا تقرر نہیں کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم کے سبھی دروازے، کھڑکیاں، پریکٹس نیٹ یہاں تک کہ ضلع کھیل افسر کا روم سب برباد ہو چکا ہے۔

میوات کے اسٹیڈیم تقریباً کھنڈرات میں تبدیل ہو چکے ہیں

نوح کے شاہ پور ننگلی گاؤں میں واقع ضلع سطح کے اسٹیڈیم کی حالت تو قابل رحم ہے ہی اس کے علاوہ ضلع کے بقیہ آدھے درجن اسٹیڈیم بھی اجڑتے جا رہے ہیں۔

میوات کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر عابد دانی باس کہتے ہیں کہ حکومت اور ضلع انتظامیہ سے کئی بار اسٹیڈیم کی جانب توجہ دلانے کی کوشش کی گئی لیکن سبھی کی جانب سے اس معاملے می سستی اور کاہلی دیکھنے کو ملی۔ ابھی تک کسی کو بھی اسٹیڈیم کے رکھ رکھاؤ کی ذمہ داری نہیں دی گئی۔

زبیر خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ابھی صرف میوات کا ایک کھلاڑی شہباز احمد آئی پی ایل میں پہنچا ہے لیکن اگر یہاں کے اسٹیڈیم کی حالت سدھر جائے تو میوات میں بہت سے شہباز احمد پیدا ہو سکتے ہیں۔

اس سلسلے میں نوح کے ڈپٹی کمشنر دھریندر کھڑگٹا نے اس سے متعلق جلد ہی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ساتھ ہی کوچنگ کی سہولیات شروع کرنے کی بھی بات کہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.