ETV Bharat / state

سرسا: کسانوں کا ریلائنس شوروم بند رکھنے کا الٹی میٹم

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 6:05 PM IST

سرسا میں کسانوں نے تینوں زرعی قوانین کے خلاف ریلائنس شوروم کے باہر آج جم کر احتجاج کیا اور شو روم مالکان کو منگل سے شوروم بند رکھنے کی ہدایت دی۔

سرسا: کسانوں کا ریلائنس شوروم بند رکھنے کا الٹی میٹم
سرسا: کسانوں کا ریلائنس شوروم بند رکھنے کا الٹی میٹم

ہریانہ کے ضلع سرسا میں آج کسانوں نے تینوں زرعی قوانین کے خلاف ریلائنس شوروم کے باہر جم کر احتجاج کیا اور شو روم مالکان کو کل سے شوروم بند رکھنے کا الٹی میٹم بھی دیا۔

اطلاعات کے مطابق ملک میں 15 مارچ کو کارپوریٹ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے اس دوران آج یوم کارپوریٹ ڈے کے موقع پر سرسا بینک اور ریلوے کے ملازمین نے زرعی قوانین کے خلاف سرسا میں واقع ریلائنس شوروم کے سامنے جم کر احتجاج کیا۔

احتجاج کے دوران کسانوں نے کہا کہ حکومت جب تک زرعی قوانین کو منسوخ نہیں کرتی ریلائنس کے تمام شوروم بند رہیں گے۔

ویڈیو

اس موقع پر کسان رہنما گرپریت نے کہا کہ 'ملک کے تمام کارپوریٹ ہاؤسز حکومت کے حمائتی ہیں۔ جو حکومت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے ہیں۔

کسانوں نے کہا کہ آج ہم سب نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک تینوں زرعی قوانین کو منسوخ نہیں کیا جاتا ہے اور ایم ایس سی سے متعلق گارنٹی قانون نہیں بنایا جاتا ہے، ریلائنس کے تمام شوروم بند رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے شو روم کے مالکان کو بھی الٹی میٹم دے دیا ہے کہ کل سے آپ شوروم بند رکھیں گے جب تک تینوں زرعی قوانین کو منسوخ نہیں کیا جاتا ہے۔ اگر اس کے باوجود بھی شوروم کھلتا ہے تو دوسرا راستہ اختیار کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.