ETV Bharat / state

سرسہ میں کورونا وائرس کے 30 نئے معاملے، متاثرہ افراد کی تعداد 475 ہوئی - سول اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر سریندر نین

ضلع انتظامیہ نے کورونا متاثرہ رہائشی علاقوں کو کنٹینمنٹ اور بفر زون بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے شہر کی متعدد گلیوں میں نقل و حرکت بند ہے۔

sirsa covid
sirsa covid
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 6:39 PM IST

ہریانہ کے ضلع سرسہ میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے 30 نئے معاملے سامنے آئے، جس سے ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 475 ہوگئی۔
ایک ساتھ اتنے سارے لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے ہیں۔ ضلع میں اب تک چھ افراد اس بیماری سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ زیادہ افراد شہری علاقوں سے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی سول اور طبی انتظامیہ کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر رمیش چندر ودھان نے عوام سے اپیل کی ہے 'جب کوئی ضروری کام ہو تبھی گھر سے باہر جائيں تاکہ کورونا وائرس کے انفیکشن پر قابو پایا جاسکے'۔
سرسہ سول اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر سریندر نین نے بتایا 'بدھ کے روز سرسہ میں کورونا وائرس کے 30 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جب کہ ایک متاثرہ خاتون کی شفایابی کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ فی الحال، ضلع میں کوروناوائرس کے 192 فعال معاملے ہیں جن میں سے 79 افراد کو ہوم آئزولیشن میں رکھا گیا ہے اور 113 افراد کو سول اسپتال کے کووڈ- 19 وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضلع میں 23992 مشتبہ افراد کی کورونا جانچ کی جاچکی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات

ضلع انتظامیہ نے کورونا متاثرہ رہائشی علاقوں کو کنٹینمنٹ اور بفر زون بنادیا ہے، جس کی وجہ سے شہر کی متعدد گلیوں میں نقل و حرکت بند ہے، اور عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.