ETV Bharat / state

کورونا کے سات مریض صحتیاب

کورونا وائرس سے متاثر سات افراد آج شہید حسن خاں میواتی میڈیکل کالج سے صحت یاب ہو کر اپنے گھر واپس لوٹ گئے۔

کورونا کے سات مریض صحت یاب
کورونا کے سات مریض صحت یاب
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 9:35 PM IST

کورونا وائرس سے متاثر سات افراد آج شہید حسن خاں میواتی میڈیکل کالج سے صحت یاب ہو کر اپنے گھر واپس لوٹ گئے، ان میں سے دو افراد کا تعلق نوح، دو کا پلول، دو کا گروگرام اور ایک کا تعلق فریدآباد سے ہے۔

جانکاری کے مطابق شہید حسن خاں میواتی میڈیکل کالج کو خصوصی طور پر کووڈ 19 ہسپتال بنایا گیا ہے، اسی کے پیش نظر یہاں نوح میوات کے علاوہ دیگر ہاٹ اسپاٹ اور ریڈ زون والے علاقوں کے مریضوں کو رکھا گیا ہے۔
وہیں ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں کورونا سے متاثر 2 مزید افراد کی رپورٹ نگیٹو آنے کے بعد اب صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 46 ہو گئی ہے ۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب ضلع میں محض 11 کیس ہی ایکٹیو رہ گئے ہیں۔ جبکہ ابھی 190 افراد کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

غور طلب ہے کہ نوح میں گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا وائرس کا کوئی بھی کیس مثبت سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.