ETV Bharat / state

Nuh Violence پانچ اضلاع میں دفعہ 144 نافذ، بورڈ کے امتحانات منسوخ - نوح میں تشدد

ہریانہ کے نوح میں تشدد کے بعد سے کشیدگی برقرار ہے۔ ضلع میں امن برقرار رکھنے کے لیے 13 نیم فوجی بٹالین کو تعینات کیا گیا ہے۔ ہریانہ کے پانچ اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ Section 144 imposed in Haryana

پانچ اضلاع میں دفعہ 144 نافذ، تمام امتحانی مراکز پر بورڈ کے امتحانات منسوخ

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 11:33 AM IST

نوح: ہریانہ کے ضلع میوات کے نوح میں پیر کے روز ہندو تنظیموں نے برج منڈل یاترا نکالی۔ اس دوران دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا۔ تصادم کے بعد پتھراؤ ہوا اور پھر تشدد کی خبریں سامنے آئیں، کچھ ہی دیر میں شرپسندوں نے 40 گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ اس تشدد میں اب تک دو ہوم گارڈز کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ 15 سے زائد پولیس اہلکار زخمی بتائے جارہے ہیں۔ نوح میں تشدد کے بعد 8 نیم فوجی بٹالین کو تعینات کیا گیا ہے۔ مسلم اکثریتی نوح میں تشدد کی خبر پھیلتے ہی ملحقہ گروگرام ضلع کے سوہنا میں ہجوم نے چار گاڑیوں اور ایک دکان کو نذر آتش کر دیا۔

  • #WATCH | Aftermath of clash that broke out between two groups in Haryana's Nuh on July 31.

    Police force has been deployed in the area and mobile internet services have been temporarily suspended. pic.twitter.com/jwOTF6fnXg

    — ANI (@ANI) August 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یکم اور 2 اگست کو ہریانہ اسکول ایجوکیشن بورڈ کے 10ویں کے سپلیمنٹری اور ڈی ایل ای ڈی امتحانات ریاست میں منعقد ہونے تھے۔ اب یہ امتحانات پورے ہریانہ میں ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ نوح میں تشدد کے بعد امتحان ملتوی کیا گیا ہے۔ ہریانہ اسکول ایجوکیشن بورڈ کے صدر ڈاکٹر وی پی یادو نے کہا کہ ان دونوں ملتوی امتحانات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس سے قبل ان امتحانات کو صرف دو اضلاع نوح اور پلول کے امتحانی مراکز میں ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اب ہریانہ کے امتحانی مراکز میں یکم اور 2 اگست کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

  • Haryana | All educational institutions including schools, colleges, and coaching centres in Gurugram district will remain closed on Tuesday, August 1: District Information & Public Relations Officer, Gurugram pic.twitter.com/5gJJBMyWuM

    — ANI (@ANI) July 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

تشدد کے بعد نوح سمیت ہریانہ کے 5 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ جن میں نوح، فرید آباد، گروگرام اور پلول شامل ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی اداروں اور کوچنگ سینٹروں کو آج یعنی یکم اگست کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ وہیں ڈی سی پرشانت پنوار نے امن کی بحالی کے سلسلے میں آج میٹنگ بلائی ہے۔ واضح رہے 31 جولائی کو وشو ہندو پریشد نے ہریانہ کے نوح ضلع میں برج منڈل یاترا نکالی۔ اس یاترا میں گروگرام، ریواڑی، روہتک، پانی پت، بھیوانی، نارنول، جھجر، فرید آباد سمیت مختلف اضلاع سے لوگوں نے شرکت کی۔ بتایا جاتا ہے کہ جب یہ یاترا دوپہر کو نوح کے ترنگا پارک کے قریب پہنچی تو وہاں کچھ لوگوں کا ایک گروپ پہلے سے جمع تھا۔ جیسے ہی وہ آمنے سامنے آئے دونوں فریقین میں تصادم ہوگیا اور کچھ ہی دیر میں پتھراؤ شروع ہوگیا۔

  • #WATCH वहां पर पर्याप्त संख्या में बल तैनात किया जा रहा है। हमने केंद्र से भी बात की है। हम वहां शांति बहाल करने की कोशिश कर रहे हैं। जहां-जहां पर लोग फंसे हुए हैं उन्हें बचाया जा रहा है: नूंह हिंसा पर हरियाणा के गृह मंत्री अनिल विज pic.twitter.com/2Xy4q4tPDd

    — ANI_HindiNews (@AHindinews) July 31, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: Nuh Violence ہریانہ میں یاترا کے دوران پتھراؤ اور فائرنگ، دو ہوم گارڈ ہلاک، درجنوں افراد زخمی

اس یاترا میں بجرنگ دل کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی پہنچی تھی۔ یاترا سے ایک دن پہلے مونو مانیسر (مونو پر ناصر جنید کے قتل کا الزام ہے)نے ایک ویڈیو جاری کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔ اس دوران ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج نے وزیر داخلہ امت شاہ سے مدد مانگی۔ جس کے بعد رات دیر گئے 8 نیم فوجی بٹالین کو ہریانہ بھیج دیا گیا۔ اس میں سی آر پی ایف کی 5 بٹالین اور آر اے ایف کی 3 بٹالین شامل ہیں۔ رات گئے نوح میں نیم فوجی دستے نے چارج سنبھال لیا۔ پورے شہر میں پولیس فورس کے تعاون سے فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.