ETV Bharat / state

راہل گاندھی کی بجرنگ پونیا سمیت دیگر پہلوانوں سے ملاقات - برج بھوشن سنگھ کے خلاف احتجاج

Rahul Gandhi met wrestlers in Haryana کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آج ہریانہ پہنچ گئے۔ راہل گاندھی نے جھجر ضلع کے وریندر آریہ اکھاڑہ میں پہلوان بجرنگ پونیا اور دیگر پہلوانوں سے ملاقات کی اور ان سے مختلف امور پر بات کی۔

rahul gandhi met wrestlers in haryana
rahul gandhi met wrestlers in haryana
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 12:04 PM IST

چنڈی گڑھ: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ہریانہ کے جھجر ضلع کے چھارا گاؤں پہنچے۔ یہاں راہل گاندھی نے وریندر آریہ اکھاڑہ میں پہلوان بجرنگ پونیا اور دیگر پہلوانوں سے ملاقات کی۔ پہلوانوں نے راہل گاندھی کو گلدستے کے بجائے تازہ مولی دے کر ان کا استقبال کیا۔ راہل گاندھی نے پہلوانوں کے ساتھ کئی گھنٹے گزارے اور ان سے مختلف امور پر بات کی۔ راہل گاندھی نے پہلوان بجرنگ پونیا کے ساتھ ریسلنگ کی پریکٹس بھی کی۔

واضح رہے کہ چھارا گاؤں ہریانہ کے پہلوان دیپک پونیا کا گاؤں ہے۔ دونوں پہلوان دیپک اور بجرنگ پونیا نے وریندر اکھاڑہ سے ریسلنگ کا آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی دہلی میں پہلوانوں سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران پرینکا گاندھی نے پہلوان ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا سے تفصیل سے بات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں واقفیت حاصل کی تھی۔ پرینکا گاندھی نے پہلوانوں کی لڑائی میں ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا تھا۔

  • #WATCH | Haryana: On Congress MP Rahul Gandhi visits Virender Arya Akhara in Chhara village of Jhajjar district, Wrestler Bajrang Poonia says, "He came to see our wrestling routine...He did wrestling...He came to see the day-to-day activities of a wrestler." pic.twitter.com/vh0aP921I3

    — ANI (@ANI) December 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ پہلوان انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں اور اس مانگ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جنسی استحصال کرنے والے افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہیے۔ برج بھوشن کے قریبی ساتھی سنجے سنگھ انڈین ریسلنگ اسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب ہوئے تو پہلوان ساکشی ملک نے احتجاجاً ریسلنگ سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد پہلوان بجرنگ پونیا نے بھی وزیراعظم مودی کی رہائش گاہ کے سامنے اپنا پدم شری ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا۔

  • #WATCH | Haryana: On Congress MP Rahul Gandhi visits Virender Arya Akhara in Chhara village of Jhajjar district, Wrestling Coach Virendra Arya says, "Nobody told us that he's coming. We were practicing here and he came all of a sudden...He reached here around 6:15 am...He did… pic.twitter.com/j0eLrEz1zX

اس کے بعد پہلوان ونیش پھوگاٹ نے اپنا ارجن ایوارڈ اور میجر دھیان چند اسپورٹس ایوارڈ چھوڑنے کا اعلان کیا۔ پہلوانوں کے احتجاج اور مطالبہ کے درمیان کانگریس لیڈر مسلسل پہلوانوں سے ملاقات کررہے ہیں۔ اس کے بعد سے کانگریس لیڈروں کی پہلوانوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ سب سے پہلے دیپیندر ہڈا اور بھوپیندر ہڈا نے پہلوانوں سے ملاقات کی۔ اس کے بعد پرینکا گاندھی اور اب راہل گاندھی نے پہلوانوں سے ملاقات کی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا دہلی میں دھرنے پر بیٹھے پہلوانوں کی حمایت کا اعلان

واضح رہے کہ قومی دار الحکومت دہلی میں پہلوانوں کے مسلسل احتجاج کے بعد برج بھوشن سنگھ کے خلاف کوئی ٹھوس کاروائی نہیں کی گئی جس پر اپوزیشن پارٹیوں کے مختلف رہنماوں نے مودی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.