میوات میں کئی مقامات پر ٹریفک پولیس نے مٹھائیاں کھلا کر عوام کو ٹریفک اصولوں سے آگاہ کرانے کی کوشش کی ہے۔
اسی ضمن میں اے ڈی جی پی ہریانہ ڈاکٹر آر سی مشرا نے سڑک سیفٹی کے تئیں میوات کی عوام کو بیدار کرنے کے لیے ایک پروگرام سے خطاب کیا ۔
اے ڈی جی بی پی، ڈاکٹر آرسی مشرا نے کہا کہ 'نئے قوانین لوگوں کے حقوق کے لیے بہتر بنائے گئے ہیں، پیسے سے کسی انسان کی جان کو نہیں بچایا جاسکتا ہے محض چالان اس کا مستقل حل نہیں ہے۔ چلتے وقت قوانین کی پاسداری کرنے سے ہی انسانی جان کو بچایا جا سکتا ہے'۔
''ہر شخص اپنی ذمہ داری کے ساتھ نئے آمد و رفت کے قوانین کی پاسداری ضرور کرے۔اس کی تعلیم اسکولی نصاب میں ترجیحی طور پر شامل کی جائے۔''
جنوبی رینج کے اضافی پولس ڈائریکٹر جنرل (اے ڈی جی پی)آر سی مشرا نے مزید کہا کہ سڑک سیفٹی کو تین ای( E) حصوں میں تقسیم کیا جانا چاہیے انجنیئرنگ، ایجوکیشن اور انفورسفینٹ۔
انہوں نے بتایا کہ ہم لوگ نہ ہی انجنیئرنگ پارٹ کو مکمل کرتے ہیں اور نا ہی ایجوکیشن کو ہم صرف انفورسمینٹ کے ذریعے ٹریفک قوانین کو نافذ نہیں کر سکتے ہے زیہ ناممکن ہے۔
انہوں اعداد و شمار کے ذریعہ اپنی بات مضبوطی سے رکھی۔لوگوں کو بیدار کرنا، ٹریفک قوانین کی با قاعدہ تعلیم دینا ضروری ہے۔اگر ایسا نہیں ہے تو ہم سڑک پر جان دینے والے لوگوں کی جان نہیں بچا سکتے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوح پنکج اور ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولس سنگیتا کالیا بھی موجود رہیں۔