ETV Bharat / state

میوات: بجلی کٹوتی سے عوام پریشان

ضلع نوح کے گاؤں ساکرس کے لوگ گزشتہ کئی سالوں سے بجلی کے مسائل کو لے کر انتظامیہ کے سامنے اپنے مطالبات رکھ رہے ہیں۔

میوات: بجلی کٹوتی سے عوام پریشان
میوات: بجلی کٹوتی سے عوام پریشان
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 10:34 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے تحصیل فروزپور جھرکا کے مختلف گاؤں میں بجلی کٹوتی سے عوام پریشان ہیں۔ تحصیل کے سب سے بڑے گاؤں ساکرس کے لوگوں نے حکومت سے بجلی سپلائی جلد سے جلد شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ساکرس گاؤں میں 33 کے وی کا بجلی گھر موجود ہے لیکن اس سے منسلک گاؤں کو 24 گھنٹے بجلی سپلائی محض ایک دھوکہ ہے۔گاؤں والوں کو ضرورت کے مطابق بجلی نہیں مل پا رہی ہے۔

اسی کے پیش نظر بلاک سمیتی رکن شمیم احمد نے بقدرِ ضرورت بجلی نہ ملنے پر درجن بھر گاؤں والوں کے ساتھ بجلی گھر پہنچ کر ضلع انتظامیہ اور ہریانہ حکومت کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا اور پنچایت ساکرس سمیت متعلقہ گاؤں کے لئے 24 گھنٹے بجلی دینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ گاؤں ساکرس کے لوگ گزشتہ کئی سالوں سے بجلی کے مسائل کو لےکر انتظامیہ کے سامنے اپنے مطالبات رکھ رہے ہیں۔ گاؤں ساکرس کی پنچایت نے بجلی گھر کے لیے دو ایکڑ زمین بھی دی تھی جس میں بجلی گھر تعمیر ہوا۔

دو ایکڑ زمین دینے کے باوجود آج تک ساکرس گاؤں والوں کو 24 گھنٹے بجلی نصیب نہیں ہو سکی۔ احتجاج کے دوران موجود سبھی لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور حکومت سے 24 گھنٹہ بجلی کی سپلائی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.