ETV Bharat / state

نوح: جامع مسجد میں چند لوگوں نے نماز جمعہ ادا کی - ہریانہ نیوز

کورونا وائرس کی وبا کے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کے مدنظر آج نوح کی جامع مسجد میں چند لوگوں نے جمعہ کی نماز ادا کی۔

چند لوگوں نے ادا کی نماز جمعہ
چند لوگوں نے ادا کی نماز جمعہ
author img

By

Published : Mar 27, 2020, 6:15 PM IST

نوح کی جامع مسجد میں عام طور سے ڈھائی ہزار فرزندان توحید جمعہ کے روز نماز ادا کرتے ہیں لیکن آج جامع مسجد نوح میں چند افراد نے نماز ادا کی۔

دیکھیں ویڈیو

غور طلب ہے کہ جمعرات کو ہی پورے میوات میں شرعی مجلس اور امارت شرعیہ میوات کی طرف سے تحریری طور پر اور مفتی زاہد حسین اور مولانا خالد قاسمی کی طرف سے یہ اعلان کر دیا گیا تھا کہ جمعہ کی نماز کے لئے گاؤں سے شہروں کی طرف رخ نہ کیا جائے۔

میوات کی جامع مسجد
میوات کی جامع مسجد

اس کے علاوہ صوبائی جمعیت اہلحدیث ہریانہ کے ناظم مولانا عبدالرحمن نے بھی مساجد میں نماز نہ ادا کرنے کی اپیل کی تھی۔ اس طرح مسلم اکثریتی علاقہ میوات میں مکمل طور سے محدود سطح پر ہی جمعہ کی نماز ادا کی گئی اور گاؤں میں ظہر کی نماز پر اکتفا کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.