ETV Bharat / state

میوات: قومی شاہراہ کو فورلین کرنے کا مطالبہ تیز - خونی روڈ کو فور لین کرو

میوات کے لوگوں نے اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے ٹویٹر پر مہم چھیڑ رکھی ہے۔ ٹویٹر پر 'خونی روڈ کو فور لین کرو' کئی بار ٹرینڈ کر چکا ہے۔ لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

میوات: قومی شاہراہ کو فورلین کرنے کا مطالبہ تیز

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 8:25 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات سے گزرنے والا قومی شاہراہ 248A 'خونی شاہراہ' میں تبدیل ہو چکا ہے۔

میوات: قومی شاہراہ کو فورلین کرنے کا مطالبہ تیز

دراصل روزانہ اس شاہراہ پر لوگ سڑک حادثے کا شکار ہو رہے ہیں۔ یہ روڈ نوح تک فور لین ہے جبکہ نوح سے آگے فور لین نہ ہونے کی وجہ سے روز بروز سڑک حادثے بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ حکومتیں بدلتی گئیں لیکن اس سڑک کی حالت نہیں بدلی۔

وہیں اس معاملے کو لے کر لوگوں کا کہنا ہے کہ 'انتخابات کے وقت ہر ایک پارٹی اسے انتخابی ایشو بناتی ہے لیکن حکومت بننے کے بعد اس شاہراہ کی سدھ کوئی نہیں لیتا۔ سیاسی رہنما ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہتے ہیں۔ اس دوران میوات کے لوگ سڑک حادثات میں اپنی جان گنواتے رہتے ہیں۔'

فی الحال ہریانہ میں بی جے پی اور جے جے پی مشترکہ طور پر برسر اقتدار ہے۔

جے جے پی رہنما طیب حسین گھاسیڑیا، کانگریس کے رکن اسمبلی آفتاب احمد پر اس شاہراہ کو لے کر الزام لگاتے ہیں۔اور خود سے پوچھے جانے پر محض یقین دہانی کرانا کافی سمجھتے ہیں۔

وہیں آفتاب احمد کا کہنا ہے کہ 'نوح تک کا کام مکمل ہو چکا تھا اس کے بعد حکومت بدل گئی پھر بی جے پی نے کچھ نہیں کیا۔ لاک ڈاؤن میں ٹریفک نہ ہونے کے سبب سڑک حادثے کم ہوئے لیکن لاک ڈاؤن کے بعد اموات کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'اس مرتبہ میوات کے لوگوں نے اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے ٹویٹر پر مہم چلا رکھی ہے۔ ٹویٹر پر 'خونی روڈ کو فور لین کرو' کا ہیش ٹیگ کئی بار ٹرینڈ کر چکا ہے۔ لیکن ابھی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.