ETV Bharat / state

'کسانوں کو کنٹینمنٹ زون سے باہر نکالا جائے'

author img

By

Published : Apr 29, 2020, 2:13 PM IST

رکن اسمبلی آفتاب احمد نے سی ایم اے سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'جو بھی کارروائی کرنی ہے آپ کریں لیکن کسانوں کی فصل فروخت ہونی چاہئے۔ جو علاقے کنٹمنٹ زون میں ہیں، ضروری اقدامات کر کے انہیں کنٹینمنٹ زون سے باہر کیا جائے۔'

'کسانوں کو کنٹینمنٹ زون سے باہر نکالا جائے'
'کسانوں کو کنٹینمنٹ زون سے باہر نکالا جائے'

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے رکن اسمبلی آفتاب احمد نے مالک ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے سی ایم او(چیف میڈیکل افسر) ویریندر یادو سے ملاقات بھی کی۔

رکن اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ 'کسان پہلے ہی قدرتی آفات سے پریشان ہے۔ فصل کھیتوں میں پڑی ہوئی ہے، کسان فروخت کرنے نہیں جا سکتے کیونکہ ان کا علاقہ کنٹمنٹ زون میں ڈالا ہوا ہے۔ بارش کی وجہ سے فصل برباد ہو رہے ہیں۔'

انہوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ' آخر حکومت ان کے لئے مستقل حل کیوں نہیں نکال رہی ہے؟'

اسی سلسلے میں رکن اسمبلی نے سی ایم اے سے ملاقات کی اور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی کارروائی کرنی ہے آپ کریں لیکن کسانوں کی فصل فروخت ہونی چاہئے۔ جو علاقے کنٹمنٹ زون میں ہیں ضروری اقدامات کر کے انہیں کنٹینمنٹ زون سے باہر کیا جائے۔'

سی ایم او نے رکن اسمبلی کو یقین دلایا کہ جلد ہی ضلع انتظامیہ سے بات کر کے کسانوں کے لئے مناسب حل نکالا جائے گا۔

اس کے علاوہ رکن اسمبلی نے العافیہ مانڈی کھیڑا ہسپتال کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ 'العافیہ ہسپتال میں مریضوں کو علاج میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ مریض نا تو میڈیکل کالج جا سکتے ہیں اور نہ ہی ضلع سے باہر جا سکتے ہیں۔ اس لئے ضلع ہسپتال العافیہ مانڈی کھیڑا میں تسلی بخش علاج یقینی بنایا جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.