ریاست ہریانہ میں ضلع نوح کے پونہانہ گاؤں کے پپرولی میں ہوئے سڑک حادثے میں ایک حاملہ خاتون کے ساتھ چار بچوں کی موت ہوگئی، وہیں ایک خاتون نے اپنی چار معصوم لڑکیوں کو چاقو سے قتل کردیا ہے اور خودکشی کرنے کوشش کی۔
معاملے کے بعد مقتول بچیوں کے والد خورشید نے اپنی بیوی فرمینہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔
پونہانہ تھانہ انچارج سنتوش کمار نے بتایا کی پپرولی گاؤں کے رہائشی خورشید کی شکایت پر 35 سالہ بیوی کے خلاف اپنے چار بیٹیوں کا قتل کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیوی پر الزام عائد کیا ہے کہ رات کے وقت جب خورشید گھر سے باہر تھا تب ان کی بیوی نے مسکان، مسکینہ، الشفا اور ایک چھ ماہ کی لڑکی کو گھر میں بند کرکے چاقو سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔
تھانہ انچارج سنتوش کمار کا کہنا ہے کہ قتل میں جس چاقو کا استعمال کیا گیا ہے وہ انہیں گھر کے باہر ملا۔ جب کہ چاروں بچیوں کی لاش گھر کے اندر سے برآمد کی گئی۔
فی الحال تمام مقتول کے بلڈ سیمپل لے لیے گئے ہیں جن کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی معاملے کا خلاصہ ہو سکے گ