اس موقع پر اڈیشنل ڈپٹی کمشنر وویک پدم سنگھ نے ضلع سکریٹریٹ سمیت علاقہ کے مختلف دیہاتوں میں بیداری مہم کا آغاز کیا۔
مشن اندر دھنش کیا ہے:
حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کو 11 جان لیوا بیماریوں سے بچانے کے لیے حکومت کی جانب سے باقاعدہ مہم کا آغاز کیا گیا جس کے تحت ٹیکاکاری کی جائے گی جبکہ اس مہم کو ’مشن اندر دھنش دوم‘ کا نام دیا گیا ہے۔
مشن اندر دھنش کے تحت دیئے جانے والے ٹیکوں سے بچے 11 خطرناک جان لیوا بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔ پولیو،کالی کھانسی، گل گھونٹو (ڈپتھیریا) ٹی بی، نمونیا، خسرہ، روبیلا، ٹٹنیس، پیلیا، جیسی خطرناک بیماروں بچوں کو محفوظ رکھنے کےلیے مشن اندردھنش مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ میوات میں اکثر بچے کالی کھانسی، نمونیا، ٹی بی، خسرہ، پیلیا اور ڈپتھیریا جیسی بیماریوں سے متاثر رہے ہیں جبکہ اسی وجہ سے گذشتہ برس سیکنڑوں بچوں کی موت ہوئی تھی۔اس لئے یہ مشن میوات کیلئے خاصی اہمیت کا حامل ہے۔
مشن کے آغاز کے ساتھ ہی گاؤں گاؤں میں اس تعلق سے شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔
اس بارے میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ ریگن کمار نے بتایا کہ 'ٹیکہ کاری سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنا ہماری پہلی اولین ترجیح ہوگی تاکہ والدین اس مشن سے بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں اور اپنے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھیں‘۔