ETV Bharat / state

میوات: اس بار عید، عید جیسی نہیں

کرونا وائرس نے عید الفطر کی خوشیوں کو بے رونق سا کر دیا ہے۔ عیدالفطر مسلمانوں کا سب سے بڑا خوشی کا دن ہے۔ لیکن اس خوشی کے موقع پر ہریانہ - راجستھان کے مسلم اکثریتی علاقہ میوات میں بھی بازاروں میں نہ وہ رونق دکھائی دی اور نہ ہی عیدگاہیں فرزندانِ توحید سے پُر ہوسکیں۔

author img

By

Published : May 25, 2020, 3:35 PM IST

اس بار عید عید جیسی نہیں رہی۔
اس بار عید عید جیسی نہیں رہی۔

ضلع نوح کی مالب گاؤں میں واقع تاریخی عیدگاہ بھی اس عید کے موقع پر خالی خالی نظر آئی۔ عیدگاہ کے قریب ایک چھوٹی سی دکان کے مالک نے بتایا کہ اس بار عید سابقہ عید جیسی نہیں لگی۔ مہلک وبا کی وجہ سے درجن بھر گاؤں سے ٹریکٹر اور گاڑیوں میں بھر کر آنے والے لوگ اپنے گھروں پر نماز پڑھنے پر مجبور ہوئے۔ عید گاہ کے پڑوس میں رہنے والی خاتون نے کہا کہ عید میں رونق ہی نظر نہیں آئی۔ اندر سے دروازہ بند کرکے چند لوگوں نے نماز عید پڑھی۔ ایسا تو کبھی نہیں ہوا۔

اس بار عید، عید جیسی نہیں رہی

گاؤں اور شہروں میں کئی ایسے لوگ ملے جو یہ کہتے نظر آئے کہ لاک ڈاؤن کے سبب برسوں بعد گھر پر عید نصیب ہوئی لیکن جیسے ہم نے اب سے پہلے گھر پر آخری عید پڑھی تھی اس اعتبار سے تو یہ عید، عید نہیں لگتی۔

لاک ڈاؤن کے قوانین اور ضلع انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق اکثر لوگوں نے گھر پر یا پھر مقامی مساجد میں عید الفطر کی دو رکعتیں ادا کیں۔ جب عیدگاہیں خالی رہیں تو آس پاس سجنے والے بازار بھی ندارد رہے۔ اس طرح عید کے بعد بازاروں میں پہلی سی وہ رونق بھی دکھائی نہیں دی۔

مجموعی طور پر میوات کے مسلمانوں نے عیدالفطر سادگی کے ساتھ اور سماجی دوری کا خیال کرتے ہوئے منائی۔ اس کے علاوہ اللہ رب العالمین سے عید کے خطبہ مسنونہ میں بالخصوص اور تمام مسلمانوں نے بالعموم کورونا وائرس نامی اس عالمی وبا سے دنیا کو محفوظ رکھنے کی دعائیں مانگیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.