ETV Bharat / state

میوات میں آئی آر بی بٹالین قائم کرنے کی مخالفت

ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ضلع میوات میں آئی آر بی بٹالین قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مقامی لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

mewat residents against IRB Battalion base establishment
میوات میں آئی آر بی بٹالین قائم کرنے کی مخالفت
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 10:17 PM IST

میوات کے شہریوں نے وزیراعلیٰ کے فیصلہ کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی اپنی شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔

میوات میں آئی آر بی بٹالین قائم کرنے کی مخالفت

میوات وکاس سبھا کے سابق نائب صدر رشید احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ ضلع کے کے لوگوں کو اچھے اسکول، کالج اور یونیورسٹیز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔

رشید احمد نے سوال کہا کہ ’یہاں تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے بجائے بٹالین کیمپ قائم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں قانونی رائے حاصل کی جارہی ہے جس کے بعد مناسب کاروائی کی جائے گی۔

قبل ازیں کانگریس کے تین ارکان اسمبلی نے بھی میوان میں آئی آر بی بٹالین قائم کرنے کی مخالفت کی تھی۔

منوہر لال کھٹر نے کچھ روز قبل میوات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی آر بی بٹالین قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.