ETV Bharat / state

میوات : بڑکلی چوک پر ایک اور حادثہ، خاتون ہلاک - urdu news

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات کے بڑکلی چوک پر سڑک حادثہ میں نوجوان خاتون کی موت ہوگئی۔ متوفی حنیفہ اہلیہ عارف عمر 26 سال نانگل مبارک پور گاؤں کی رہنے والی تھی۔

میوات : بڑکلی چوک پر ایک اور حادثہ، خاتون ہلاک

author img

By

Published : Mar 19, 2021, 4:20 AM IST

خبر کے مطابق جائے حادثہ پر موجود افراد نے شوہر عارف کو نوح کے میڈیکل کالج نلہر میں داخل کرایا ہے۔ موجود لوگوں نے بتایا کہ متوفیہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔ جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال مانڈی کھیڑا لایا گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق عارف کسی کام کے لئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اپنے گاؤں سے بڑکلی چوک جارہا تھا کہ اچانک پیچھے سے ایک کنٹینر نے اس کو زبردست ٹکر مار دی۔

میوات : بڑکلی چوک پر ایک اور حادثہ، خاتون ہلاک
میوات : بڑکلی چوک پر ایک اور حادثہ، خاتون ہلاک

اس کیس کے تفتیشی افسر سنجیو نے بتایا کہ متوفی کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ اس کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی جائے گی۔ نگینہ تھانے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور اس ضمن میں کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

غور طلب ہے نیشنل ہائی وے 248 اے کو حادثات کی کثرت کی وجہ سے خونی ہائی وے کہا جانے لگا ہے۔ علاقائی لوگوں کے مطالبے کے باوجود حکومت اسے فورلین کرنے کو تیار نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.