ریاست ہریانہ کے ضلع نوح، میوات میں محکمہ بجلی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ رمضان المبارک میں پورے ضلع میں تمام فیڈر سے 24 گھنٹے بجلی فراہمی کی جائے گی۔
یہ جانکاری بجلی محکمہ کے ایس ڈی او پرمود کمار نے دی۔
انہوں نے کہا کہ 'ضلع انتظامیہ کی جانب سے ملنے والی لیٹر اور اعلیٰ افسران کی جانب سے منظوری کی بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال رمضان المبارک میں 24 گھنٹہ بجلی فراہمی کی جاتی ہے اور اس سال بھی سماجی کارکنان اور نوح سے رکن اسمبلی آفتاب احمد نے 24 گھنٹے بجلی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا جسے منظور کر لیا گیا۔