ETV Bharat / state

Bond Policy Row ایم بی بی ایس کورس میں بانڈ پالیسی کے خلاف وزیر اعلیٰ کا پتلہ پھونکا - وزیر اعلیٰ منوہر لال کا پتلہ جلایا

ہریانہ میں ایم بی بی ایس کورس میں بانڈ پالیسی کی آڑ میں فیس میں اضافے کے خلاف آج بھیوانی میں طلباء کی تنظیم آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے وزیر اعلیٰ منوہر لال کا پتلہ جلایا۔ اس موقع پر طلبہ رہنما ایشا کشیپ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نومبر 2020 میں ہریانہ حکومت نے بانڈ پالیسی کی آڑ میں ایم بی بی ایس کورس کی فیس بڑھا کر 40 لاکھ روپے کرنے کی پالیسی لائی تھی لیکن شدید دباؤ کی وجہ سے فیس میں اضافہ کو اب تک لاگو نہیں کر پائی تھی لیکن اس بار ہریانہ حکومت نے داخلے کے وقت سالانہ 10 لاکھ روپے سالانہ جمع کرنے کی شرط عائد کر دی۔MBBS students protest against bond policy

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 8, 2022, 9:49 PM IST

بھیوانی ہریانہ میں ایم بی بی ایس کورس میں بانڈ پالیسی کی آڑ میں فیس میں اضافے کے خلاف آج بھیوانی میں طلباء کی تنظیم آل انڈیا ڈیموکریٹک اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے وزیر اعلیٰ منوہر لال کا پتلہ جلایا۔MBBS students protest in Haryana

یہ واقعہ دنود گیٹ پر انجام دیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ رہنما ایشا کشیپ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نومبر 2020 میں ہریانہ حکومت نے بانڈ پالیسی کی آڑ میں ایم بی بی ایس کورس کی فیس بڑھا کر 40 لاکھ روپے کرنے کی پالیسی لائی تھی لیکن شدید دباؤ کی وجہ سے فیس میں اضافہ کو اب تک لاگو نہیں کر پائی تھی لیکن اس بار ہریانہ حکومت نے داخلے کے وقت سالانہ 10 لاکھ روپے سالانہ جمع کرنے کی شرط عائد کر دی اور یہ بھی کہا کہ سال 2020 اور 2021 کے طلباء کو بھی 10لاکھ فی سالانہ کے حساب سے فیس جمع کرانی ہو گی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت ریاست کے عوام کو گمراہ کررہی ہے کہ کوئی بھی ڈاکٹر سرکاری اسپتالوں میں خدمات انجام دینا نہیں چاہتا، اس لیے یہ بانڈ پالیسی لائی گئی ہے۔ سچائی یہ ہے کہ ریاست کا تقریباً ہر ڈاکٹر سرکاری اسپتال میں خدمات دینا چاہتا ہے، اس کا ثبوت یہ ہے 1252ویکینسی میں کہ تقریباً 6000 ڈاکٹر درخواست کرتے ہیں۔ 962 ڈاکٹروں کی جوائننگ ہوتی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت درحقیقت تمام ڈاکٹروں کو ملازمت نہیں دینا چاہتی، تعلیم اور ادویات کوپرائیویٹ اور کمرشلائز چاہتی ہے، اپنی اس کمی اور منشا کو چھپانے کے لیے اس طرح لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہریانہ میں ڈاکٹروں کی 25 فیصد آسامیاں خالی پڑی ہیں، جسے حکومت بھر نہیں رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانڈ پالیسی سرکاری میڈیکل سروس کے مقصد سے نہیں بلکہ انہیں ڈاکٹر بننے سے روکنے کے لیے لائی گئی ہے اور غریب اور متوسط گھرانوں کے بچوں کو ڈاکٹر بننے سے روکنا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: MBBS Seats For J&k عسکریت پسندی سے متاثرہ کنبوں و مہاجرین کے بچوں کے لئے میڈیکل میں چار سیٹیں مختص

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.