جھجر: ہریانہ کے متعدد اضلاع میں ٹڈیوں کا حملہ مسلسل جاری ہے ۔ یہ ٹڈی ٹیم راجستھان کے راستے مہیندر گڑھ ہوتے ہوئے ریواڑی پہنچی ہے۔
کسانوں کے مطابق ٹڈیوں کی تقریبا 6 کلومیٹر طویل جھنڈ ریواڑی کے جانب سے کل جھجر میں داخل ہوئی جو تقریبا آدھے گھنٹے تک جھجر گاؤں کے کھیتوں میں رہی ۔ پھر یہ گروگرام کے لئے روانہ ہوگئی ، لیکن اس سے پہلے کسانوں کی کئی ایکڑ میں لگے فصلوں کو برباد کر گئی۔
کسانوں کا کہنا تھا کہ 'اگر جھجر میں فصلوں کی تقصان کی بات کریں تو جھجر ضلع کے جہاد پور ، اٹلوڈھا ، پٹاسنی ، نگلہ ، دادری گاؤں میں ٹڈیوں نے سینکڑوں ایکڑ فصلوں کو تباہ کیا ہے اس دوران ، ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے مختلف گاؤں کا دورا کرکے کاشتکاروں سے گفتگو کی۔
اس تعلق سے جہاد پور گاؤں کے کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کے گاؤں کی 60 سے 70 ایکڑ فصل تباہ ہوگئی ہے۔ ان میں روئی ، جوار اور باجرا شامل ہیں۔
کسانوں نے یہ بھی بتایا کہ آس پاس کے گاؤں کی بھی یہی صورتحال ہے۔ مجموعی طور پر ٹڈیوں نے سینکڑوں ایکڑ فصل کو برباد کر دیا ہے۔ کسانوں کے مطابق ، اس وقت کھیتوں میں صرف ٹڈی نظر آرہے ہیں ۔ ہر ایک درخت پر 100 سے زیادہ ٹڈی ہیں جو درخت کے ایک ایک پتی کھا رہے ہیں ۔