ریاست ہریانہ کے نوح حلقہ سے رکن اسمبلی چودھری آفتاب احمد نے محکمہ آبپاشی کے اے سی ایس دیوندر سنگھ کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں علاقہ کے محکمہ آبپاشی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں کوٹلہ جھیل کا معاملہ قابل ذکر ہے۔
اس میٹنگ میں چودھری آفتاب احمد نے دیوندر سنگھ سے کہا کہ 'کوٹلہ جھیل کا کام آگے بڑھایا جائے۔ کیوں کہ کوٹلہ جھیل علاقہ میوات کے آبپاشی کے نظام کو مستحکم بنانے کے لیے اہم ہے۔'
کوٹلہ جھیل میوات کے کاشتکاروں کے لئے لائف لائن کا کام کرے گی۔ اس لیے اس کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ اس دوران اے سی ایس دیوندر سنگھ نے رکن اسمبلی کو یقین دلایا کہ 'یہ منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر ہی مکمل کیا جائے گا۔'
رکن اسمبلی نے نمائندہ کو بتایا کہ 'علاقہ میں کسانوں کے کئی مسائل ہیں۔ ان میں سے کوٹلہ جھیل بھی ہے۔ اسی کے پیش نظر محکمہ آبپاشی کے اے سی ایس سے میٹنگ کی گئی ہے۔'
انہوں نے کانگریس کے دور حکومت میں اس منصوبہ پر کام کرنا شروع کیا تھا۔ لیکن ریاست میں حکومت کی تبدیلی کے باعث یہ کام زیر التوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم نے محکمہ آبپاشی سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ میوات کے کاشتکار اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔