ریاست ہریانہ کے ضلع گروگرام کا ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ gurugram school jai shri ram chant video اس ویڈیو میں ایک اسکول میں کرسمس کے موقع پر جئے شری رام کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ Christmas program Disrupted in Gurugram
بتایا جا رہا ہے کہ پٹودی کے نرڈیہا روڈ پر واقع ایک نجی اسکول میں کرسمس کے موقع پر بڑی تعداد میں خواتین کی موجودگی میں پروگرام منعقد کیا جا رہا۔
اسی دوران وہاں ہندو تنظیم کے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور جئے شری رام کے نعرے لگائے۔ جس کی وجہ سے پروگرام روکنا پڑا۔
گروگرام میں اس طرح کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب گروگرام میں کھلے میں نماز کو لے کر پہلے ہی تنازعہ چل رہا ہے۔ Gurugram open Namaz Dispute ایسے میں اسکول میں کرسمس کی شام کے دوران جئے شری رام کے نعرے لگنے سے اچانک کشیدگی بڑھ گئی۔ احتجاج کرنے والے لوگوں کا الزام ہے کہ اس طرح کے پروگرامز میں مذہب کی تبدیلی کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Gurugram Friday Prayer Controversy: نمازجمعہ کی ادائیگی پر پھر ہندو تنظیموں کی مخالفت
بتادیں کہ گزشتہ دنوں پٹودی کے تاریخی رام لیلا میدان میں تبدیلی مذہب کو لے کر مہاسبھا کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ مہاسبھا کا مقصد علاقہ کے لوگوں کو مذہب تبدیل نہ کرنے سے آگاہ کرنا تھا۔