ETV Bharat / state

ہریانہ: انٹرنیٹ خدمات پر تین فروری تک پابندی - urdu news

کسان تحریک کے پیش نظر گڑبڑی، افواہ اور غلط تشہیر کو روکنے کے لیے ہریانہ حکومت نے انٹرنیٹ خدمات پر تین فروری تک کے لئے پابندی عائد کر دی ہے۔

ہریانہ: انٹرنیٹ خدمات پر تین فروری تک پابندی

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 10:35 PM IST

چنڈی گڑھ: ہریانہ حکومت نے کسان تحریک کے دوران کسی گڑبڑی، افواہ اور غلط تشہیر کو روکنے کے لئے انٹرنیٹ خدمات پر تین فروری تک پابندی عائد کر دی ہے۔

کیتھل، پانی پت، جیند، روہتک، چرخی دادری، سونی پت، جھجّر میں وائس کال کو چھوڑ کر انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس خدمات پر پابندی کی مدت میں تین فروری شام پانچ بجے تک کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ یہ حکم علاقے میں امن قائم رکھنے، عوامی انتظام میں کسی بھی طرح کی گڑبڑی روکنے، ایس ایم ایس، وہاٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر وغیرہ مختلف سوشل میڈیا کے ذریعے غلط تشہیر اور افواہوں کی تشہیر کو روکنے کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

حکومت نے ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی وارننگ دی ہے اور تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو اس حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.