ETV Bharat / state

عالمی یوگا ڈے: ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے یوگا کیا - ہریانہ کے وزیراعلی نے یوگا کیا

عالمی یوگا ڈے (International Yoga Day) کے موقع پر ہریانہ کے وزیراعلی نے بھی یوگا کیا۔ اس دوران انہوں نے ریاست کے عوام سے بھی یوگا کے ذریعے صحت مند رہنے کی اپیل کی۔

عالمی یوگا ڈے: ہریانہ کے وزیراعلی نے یوگا کیا

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 11:19 AM IST

عالمی یوگا ڈے (International Yoga Day) کے موقع پر پوری دنیا یوگا کے ذریعے خود کو صحت مند رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہیں اس موقع پر ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر (manohar lal khattar) نے بھی یوگا ڈے کے موقع پر یوگا کی مشق کی۔

اس دوران انہوں نے لوگوں سے ٹوئٹ کرکے یوگا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'میں ریاست کے تمام لوگوں کو عالمی یوگا ڈے کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عالمی یوگا ڈے: ہریانہ کے وزیراعلی نے یوگا کیا

عالمی یوگا ڈے کے موقع پر آج ہریانہ میں تقریباً 1100 مقامات پر یوگا سے متعلق پروگرام ہوں گے۔ جس میں ریاست کی عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ وزیر اعلیٰ منوہر لال نے صبح ہی اس پروگرام کا آغاز کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ 'وہ یوگا کے ذریعے خود کو صحت مند رکھیں۔'

یہ بھی پڑھیں: International Yoga Day: عالمی یوگا ڈے کے موقع پر وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

واضح رہے کہ 11 دسمبر 2014 کو اقوام متحدہ (United Nations) نے اعلان کیا کہ '21 جون کو عالمی یوگا ڈے کے طور پر منایا جائے گا۔ اس کے بعد سال 2015 سے اس دن کو پوری دنیا میں 'عالمی یوگا ڈے' کے طور پر منایا جانے لگا۔ 21 جون سال کا سب سے طویل دن ہوتا ہے اور سورج سب سے زیادہ وقت تک زمین پر رہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.