سابق وزیر اعلی اوم پرکاش چوٹالہ کے فرزند ابھئے سنگھ چوٹالہ نے کہا کہ لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی سیاسی نا تجربہ کاری سامنے آئی اور بی جے پی نے لوگوں کو گمراہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے کو بی جے پی نے اپنے فائدے کے لیے استعمال کیا ہے۔
واضح رہے حال ہی میں نوح کے رکن اسمبلی چودھری ذاکر حسین بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک طرف میوات کی 36 برادری کا اپنے آپ کو رہنما کہتے ہیں تو دوسری طرف وہ بی جے پی جیسی مسلم مخالف پارٹی میں شامل ہوتے ہیں۔
انہوں نے ہماری پارٹی کو چھوڑا ہے اول تو بی جے پی ان کو ٹکٹ دےگی ہی نہیں اور اگر ٹکٹ دیا بھی تو میوات میں کم از کم بے جے پی فتح سے ہمکنار نہیں ہو سکتی۔
ضلع صدر ایڈووکیٹ محمد طلحہ نے کہا کہ یہ اجلاس اس بات کا ثبوت ہے کہ اب پارٹی مکمل طور سے بیدار ہو چکی ہے، جن کو پارٹی چھوڑ کر جانا تھا وہ چلے گئے، اب گاڑی کا انجن بدل دیا جائے گا اور سواریاں پھر سے سوار ہو جائیں گی۔
اس موقع پر لیاقت علی بی ڈی او، اسرائیل چیئرمین فروز پور جھرکا، الطاف حسین( وکیل سپریم کورٹ )، ایوب خان ضلع نائب صدر، پہلوان ابراہیم سمیت سیںکڑوں کارکنان موجود رہے۔