ETV Bharat / state

Khori Gaon Case: بھارت نے یو این ایکسپرٹ گروپ کے تبصرے کی مخالفت کی

author img

By

Published : Jul 18, 2021, 5:12 PM IST

Updated : Jul 18, 2021, 7:18 PM IST

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین نے جمعہ کے روز بھارت سے فریدآباد کے کھوری گاؤں میں غیر قانونی تجاوزات کے معاملے میں تقریبا ایک لاکھ لوگوں کو نہیں ہٹانے کی اپیل کی تھی۔

Khori Gaon
کھوری گاؤں

بھارت نے سنیچر کے روز ہریانہ کے فریدآباد کے کھوری گاؤں معاملے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین گروپ کی جانب سے کی گئی تنقید کو 'بدقسمتی' اور 'عہدے کا غلط استعمال' بتایا ہے۔ بھارت نے کہا ہے کہ انہیں اس جمہوری معاشرے میں قانون کو کمزور کرنے سے بچنا چاہیے۔

Khori Gaon
کھوری گاؤں

خیال رہے کہ بھارت کے سپریم کورٹ نے ہریانہ میں واقع اراولی کی پہاڑیوں اور جنگلوں کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کھوری گاؤں میں ہوئی تعمیرات کو منہدم کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین نے جمعہ کے روز بھارت سے فریدآباد کے کھوری گاؤں میں غیر قانونی تجاوزات کے تحت تقریبا ایک لاکھ لوگوں کو نہیں ہٹانے کی اپیل کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران ان لوگوں کو محفوظ رکھنا اہم ہے اور لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کے تعلق سے سپریم کورٹ کا حکم بہت ہی 'پریشان کن' ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Farmers Protest: یمنا نگر میں بی جے پی کے وزراء کے خلاف شدید احتجاج

ماہرین نے ایک بیان میں کہا تھا 'ہمیں یہ بے حد پریشان کرنے والا لگتا ہے کہ بھارت کا سپریم کورٹ، جس نے ماضی میں رہائشی حقوق کے تحفظ کی قیادت کی ہے، اب لوگوں کو بے دخل کرنے کے تعلق سے حکم دے رہا ہے، جیسا کھوری گاؤں میں ہوا'۔

اس بر بھارتی مشن نے کہا 'یہ بھی بہت پریشان کرنے والا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین نے بھارت کے سپریم کورٹ پر تنقید کی۔ ماہرین کی جانب سے ایسا کرنا عہدے کا غلط استعمال ہے جو کہ ایسے اداروں کی اعتبار پر چوٹ پہنچاتا ہے'۔

Last Updated : Jul 18, 2021, 7:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.