ETV Bharat / state

مہاراشٹرا کے پونے میں ہیلی کاپٹر حادثہ، تین افراد ہلاک - Pune Helicopter Crash - PUNE HELICOPTER CRASH

مہاراشٹر کے ضلع پونے کے باودھن بڈروک گاؤں کے قریب آج صبح ہیلی کاپٹر حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں تین لوگوں کی موت کی خبر سامنے آئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 2, 2024, 10:05 AM IST

Updated : Oct 2, 2024, 4:02 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے پونے میں بدھ کی صبح ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ باودھن بڈروک گاؤں کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں تین لوگوں کے ہلاا ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ حادثہ گرکر تباہ ہونے کے بعد مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیوں کے لیے میڈیکل ٹیم حادثہ کے مقام پر روانہ کردی گئی۔ تازہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ آکسفورڈ گالف کلب کے ہیلی پیڈ کے ٹیک آف ہونے کے فوری بعد پیش آیا۔ یہ حادثہ صبح 7 بجے سے 7.10 بجے کے درمیان پیش آیا۔

خدشتہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ علاقہ میں گھنی دھند ہونے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ تاہم جانچ کے بعد ہی واقعے کی اصل وجہ کا پتہ چلے گا۔ ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔ دو پائلٹ پرمجیت سنگھ، جی کے پلئی اور ایک انجینئر پریتم بھردواج حادثہ میں ہلاکا ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہیلی کاپٹر کا رجسٹریشن نمبر VT EVV تھا۔ ہیلی کاپٹر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے چارٹر کیا تھا اور اسے ممبئی کی طرف روانہ کیا گیا تھا۔ این سی پی سربراہ سنیل تاٹکرے کے مطابق وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ رائے گڑھ جانے والے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بیجاپور کے تریم میں آئی ای ڈی دھماکہ، ایس ٹی ایف کے دو جوان شہید، سرچ آپریشن جاری - STF jawans martyred in Bijapur

واضح رہے کہ اگست کے مہینے میں بھی پونے میں ہیلی کاپٹر حادثہ ہوا تھا۔ جس میں چار افراد بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔ یہ ہیلی کاپٹر ممبئی کے جوہو سے حیدرآباد کے لیے اڑان بھرا تھا۔ حادثے کی وجہ موسم اور فنی خرابی تھی۔

Last Updated : Oct 2, 2024, 4:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.