ETV Bharat / state

ہریانہ سرحد پر کسانوں کی تعداد میں اضافہ - protest 2020

کسان تحریک کی حمایت میں راجستھان سے کسانوں کی ہریانہ سرحد کی قومی شاہراہ نمبر 8 پرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ہریانہ سرحد پر کسانوں کی آمد میں اضافہ
ہریانہ سرحد پر کسانوں کی آمد میں اضافہ
author img

By

Published : Dec 26, 2020, 3:02 PM IST

نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک میں دن بہ دن شدت آتی جارہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کسان تحریک کی حمایت میں کسان مہا پنچایت کے قومی صدر رام پال جاٹ کی قیادت میں تقریباً چار کلومیٹر علاقے میں کسان خیمہ زن ہیں، وہیں راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کے کنوینر اور ناگور سے رکن پارلیمان ہنومان بینی وال بھی اپنے حامیوں کے ساتھ آج دوپہر کوٹ پتلی سے دہلی کے لئے کوچ کریں گے۔

دہلی کوچ کرنے والوں کو ہریانہ سرحد پر شاہجہاں پور میں روکا جارہا ہے، اس لئے قومی شاہراہ کی جانب کسان اور ان کی حمایت میں آنے والوں نے اپنے ٹریکٹروں اور سڑک کے کنارے ہی اپنے خیمے لگا رکھے ہیں۔

مسٹر جاٹ نے بتایا کہ تحریک کی حمایت میں کسانوں کے آنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج دوپہر مسٹر بینی وال کے ساتھ بھی کسانوں کا جتھہ شاہجہاں پور بارڈر پہنچے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.