ETV Bharat / state

ہریانہ: دشینت چوٹالہ کے ایک خطاب کے دوران لوگ اٹھ کر جانے لگے

دشینت چوٹالہ نوح ضلع کے بڑکلی چوک پر کسان ریلی کو خطاب کرنے پہنچے تھے۔ دشینت چوٹالہ کی ریلی میں عوام کی طرف سے مخالفت بھی نظر آئی اور نوجوان یونیورسٹی - یونیورسٹی کے نعرے لگانے شروع کر دیے تھے۔

ہریانہ: دشینت چوٹالہ کے ایک خطاب کے درمیان عوام اٹھ کر جانے لگی

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 8:40 AM IST

آج ہریانہ کے نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ نوح ضلع کے بڑکلی چوک پر کسان ریلی کو خطاب کرنے پہنچے تھے جہاں پر انہوں نے اپنے خطاب میں میوات کے کچھ دیرینہ مطالبات کے حوالے سے ذکر بھی کیا۔ کئی وعدے بھی کئے اور کئی مطالبات کو نظر انداز کر گئے۔

ہریانہ: دشینت چوٹالہ کے ایک خطاب کے درمیان عوام اٹھ کر جانے لگی

یوں دشینت چوٹالہ کی ریلی میں عوام کی طرف سے مخالفت بھی نظر آئی۔ جب نائب وزیراعلیٰ دشینت چوٹالہ کسان ریلی میں عوام کے جم غفیر کو خطاب کر رہے تھے۔ اسی دوران خطاب پورا ہونے سے پہلے ہی عوام اٹھ کر جانے لگی، جس سے وزیراعلیٰ دشینت چوٹالہ کو اپنا خطاب آناً فاناً میں پورا کرنا پڑا اور خطاب پورا ہوتے ہی میوات کے نوجوانوں نے یونیورسٹی- یونیورسٹی کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔

وہیں نائب وزیر اعلی نے اس نعرے بازی کو بھی نظر انداز کر دیا اور میڈیا سے بات چیت کے دوران بھی نوجوانوں کے اس مطالبہ پر کوئی بات نہیں رکھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.