ETV Bharat / state

'میوات کی شبیہ خراب کرنے والوں پر فورا کاروائی کی جائے' - میوات کی شبیہ

ریاست ہریانہ کے میوات کی شبیہ کو ان دنوں خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ میوات پر متعلق مذہبی بنیادوں پر تشدد کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ جس کی تردید میوات کی ہندوؤں کی طرف سے آ چکی ہے۔

'میوات کی شبیہ خراب کرنے والوں پر فورا کاروائی کی جائے'

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 12:23 AM IST

آج نوح سے رکن اسمبلی آفتاب احمد نے اس معاملے کے متعلق ہریانہ کے وزیر اعلی کو خط لکھ کر دکھ کا اظہار کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ میوات کی شبیہ خراب کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے۔

رکن اسمبلی اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر آفتاب احمد نے ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے میوات کی شبیہ کو کچھ بی جے پی رہنماؤں ، بی جے پی سے جڑی تنظیموں کے رہنماؤں ، غلط خبریں لکھنے والے کچھ صحافیوں ، سدرشن نیوز چینل سمیت کچھ لوگ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

'میوات کی شبیہ خراب کرنے والوں پر فورا کاروائی کی جائے'
'میوات کی شبیہ خراب کرنے والوں پر فورا کاروائی کی جائے'

یہ لوگ میوات کی گنگا جمنی تہذیب پر بار بار حملہ کر رہے ہیں اور ایسی خبریں پھیلا کر افواہیں پھیلا رہے ہیں جو ایک سازش کا حصہ لگتی ہیں۔ان پر فوری طور پر کارروائی کی جائے۔

غور طلب ہے کی اسی معاملے میں 16 مئی 2020 کو میوات کے دیگر دونوں رکن اسمبلی چوہدری محمد الیاس اور مامن خان انجینئر کے ساتھ بھی وہ میٹنگ کر چکے ہیں۔ تب بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرکے یہ بات کہی تھی کہ میوات کا بھائی چارہ بے حد مضبوط ہے۔

میوات کے متعلق یہ معاملہ مسلسل طول پکڑتا جا رہا ہے۔اسی معاملے کو لے کر آج رکن اسمبلی نوح نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر میوات کی شبیہ کو خراب کرنے والوں پر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.