ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں میں کورونا وائرس پازیٹیو کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ صحت نوح کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پازیٹیو کیسز کی تعداد 37 ہوگئی ہے جبکہ ابھی بھی 65 رپورٹ آنا باقی ہے۔
اب تک ضلع نوح میں 355 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 253 افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے اور 37 رپورٹ مثبت آئی ہے۔
37 پازیٹیو رپورٹ میں سری لنکا کے 6، جنوبی افریقہ کا ایک، انڈونیشیا کا ایک، تھائی لینڈ کا ایک ،کیرالہ کے 5 ، جموں اور کشمیر کے3 ، بہار کے 5 ، یوپی کے 5 ،مہاراشٹر کے 2 ،تمل ناڈو کے 2، آندھراپردیش کے 2، مدھیہ پردیش کا ایک اور نوح میوات کے پازیٹیو مریضوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی۔
اس دوران کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ضلع انتظامیہ نے 36 گاؤں کو کنٹنمنٹ اور اس کے اطراف کے 104 گاؤں کو بفر زون میں ڈال دیا ہے۔