یہ سبھی طلبہ ہریانہ روڈویز کی بس کے ذریعے مہسانہ ضلع سے نوح پہنچے ہیں۔ان میں 9 طالبات اور 12 طلبہ شامل ہیں۔تاہم نوح پہنچنے کے بعد اب طلبہ کو 14 دنوں کیلئے ہوم کورنٹائن کی ہدایت دی گئی ہے۔جیسے یہ طلبہ نوح پہنچے محکمہ صحت کی ٹیم ضلع نوح کے 21 گاؤں میں کورنٹائن کی ہدایات دینے پہنچ گئی ۔
لیکن 25 مارچ کو ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے سبب ریل خدمات رد ہونے کے بعد میوات 21 طلبہ گجرات میں ہی پھنس گئے تھے۔یہ بھی 22 طلبہ تھے لیکن ایک طالب علم لاک ڈاؤن سے پہلھ میوات پہنچ گیا تھا۔
گجرات میں پھنسے ہونے کی وجہ سے طلبہ کو صحیح سالم واپس لانے کیلئے ضلع انتظامیہ، والدین اور میوات سیاسی رہنما کوششوں میں تھے۔
نوح سے رکن اسمبلی آفتاب احمد نے ڈی سی نوح، وزیر اعلی ہریانہ اور مہسانہ کے ڈی سی سے خط و کتابت کی۔رکن پارلیمان راؤ اندرجیت نے بھی طلبہ کو واپس لانے میں کوشش کی ہے۔
بہر کیف میوات کے سبھی 21 طلبہ اب اپنے گھر واپس پہنچ چکے ہیں۔جس کے بعد والدین نے ضلع انتظامیہ اور سیاسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔