کورونا وائرس وبا کے چلتے ملک بھر لاک ڈاؤن جاری ہے۔عوام کو سماجی دوری بنائے رکھنے کی ہدایات مسلسل دی جا رہی ہیں۔
لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی ضروری اشیا کی دکانیں کھلونے کی اجازت ہوتی ہے۔ہمارے نمائندے نے لاک ڈاؤن کے دوران ریاست ہریانہ کے نوح میوات کا شہر کا جائزہ لیا۔
شہر کی مارکیٹ کا حال کیسا رہتا یہ جاننے کی کوشش کی۔ شہر میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہتی ہیں۔
ان میں میڈیکل اسٹور دودھ، کرانہ اسٹور پھلوں کی دکانیں اور سبزی منڈی شامل ہے۔
ابتدا میں سبزی منڈی اور شہر کی دیگر دکانوں کا کھلنے کا وقت الگ الگ مقرر کیا گیا تھا۔
لیکن اس سے عام لوگوں کو فائدہ کم نقصان زیادہ ہو رہا تھا۔اب ضلع انتظامیہ نے سب کا ٹائم 6 بجے سے 10 کر دیا ہے۔اس سے دکاندار اور خریدار دونوں مطمئن ہیں۔