ETV Bharat / state

'عوام کو ضروری اشیا کی دقت نہیں ہوگی' - ریاست ہریانہ کے نوح میوات

نوح میوات میں لاک ڈاؤن کے مدنظر ڈپٹی کمشنر پنکج یادو نے پریس کانفرنس بلائی۔

عوام کو کرانہ، پھل، سبزی اور دوائی کی دقت نہیں ہوگی

author img

By

Published : Mar 27, 2020, 10:41 PM IST

ریاست ہریانہ کے نوح میوات میں لاک ڈاؤن کے مدنظر ڈپٹی کمشنر پنکج یادو نے پریس کانفرنس بلائی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کورونا وائرس کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل تیاریاں کی ہیں۔

عوام کو کرانہ، پھل، سبزی اور دوائی کی دقت نہیں ہوگی

آئیسولیشن وارڈ پوری طرح سے تیار ہیں۔ کورینٹین کی سہولیات بھی تیار کر لی گئیں ہیں۔ ڈی سی نوح نے یہ بھی کہا عام آدمی کو لاک ڈاؤن کے دنوں میں روزمرہ کی چیزیں جیسے دودھ ، سبزی، دوائی اور مویشیوں کے لئے چارہ وغیرہ کے لیے کوئی دقت پیش نہیں آئے گی۔

ہمارے پاس مکمل اسٹاک موجود ہے اس لئے گھروں میں جمع خوری بالکل نہ کریں۔ ضلع انتظامیہ اس کے لیے اپنی سطح پرسبھی طرح کی کوشش کر رہا ہے تاکہ عوام کو کوئی پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سوشل ڈسٹنسنگ ہی کورونا وائرس جیسی وباءکا علاج ہے۔

اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ گھروں کے اندر رہیں۔ تمام مذہبی پروگرام چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں ملتوی کردیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ضرورت کی چیزیں ان کے گھروں میں ہی پہنچ جائیں اس لئے ہوم ڈلیوری کی شروعات کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ ضلع انتظامیہ کا تعاون کرنے کے لیے آگے آئے ہیں۔ اگر ہماری یہ کوشش کامیاب ہوتی ہے تو سبھی طرح کی دوکانیں بند کر دی جائیں گی۔

لیکن فی الوقت دوکان ہی کھلی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کرتے وقت کم سے کم پانچ فٹ کی دوری بنا کر رکھیں۔

اس تعلق سے ڈپٹی کمشنر پنکج یادو نے ہوم ڈلیوری کے لئیے نمبرات جاری کئے اور ہیلپ لائن نمبر 1950 شروع کیا ہے۔ اس موقع پر ایس ایم او ویرندر یادو اور ایس پی نوح نریندر بجاریا بھی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.