ETV Bharat / state

ہریانہ میں راہل گاندھی کی ریلی کل - ہریانہ میں سیاست

ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج نے کہا کہ 'اگر راہل گاندھی خود آنا چاہتے ہیں تو ہزار بار ہریانہ آئیں، اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اگر وہ پنجاب سے جلوس نکال کر ہریانہ میں داخل ہونا چاہتے ہیں اور ہریانہ کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔'

ہریانہ میں راہل گاندھی کی ریلی کل
ہریانہ میں راہل گاندھی کی ریلی کل
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 9:41 AM IST

ہریانہ اور پنجاب کے کسان زرعی قوانین کی خلاف سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ زرعی قانون پر سیاست بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ کانگریس نے پنجاب سے 'کھیتی بچاؤ یاترا' کا آغاز کیا ہےجو 6 اکتوبر کو ہریانہ میں داخل ہوگی۔

یاترا سے پہلے ہی ہریانہ میں سیاست شروع ہوچکی ہے۔ راہل گاندھی کی 'کھیتی بچاؤ یاترا' کے حوالے سے ہریانہ کانگریس نے ایک میٹنگ بھی منعقد کی ہے۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پنجاب سے ہریانہ تک 'ٹریکٹر سفر' کا اعلان کیا ہے۔ یہ سفر اتوار سے پنجاب میں شروع ہوا ۔ ساتھ ہی راہل گاندھی کی یہ 'یاترا' ہریانہ میں دو دن رہے گی۔ یہ سفر 6 اکتوبر کو پہووا سے شروع ہوگا اور 7 اکتوبر کو کرنال میں اختتام پذیر ہوگا۔

وہیں بتایا جا رہا ہے کہ ' راہل گاندھی پپلی اور کیتھل میں جلسہ عام سے خطاب کرسکتے ہیں۔

دونوں ریاستوں (پنجاب اور ہریانہ) میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے کسان ٹریکٹر سفر کے حوالے سے سیاست گرمائی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہاراسمبلی انتخابات : کانگریس مرکزی الیکشن کمیٹی کا اجلاس آج

وہیں ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج نے کہا کہ 'اگر راہل گاندھی خود آنا چاہتے ہیں تو ہزار بار ہریانہ آئیں، اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اگر وہ پنجاب سے جلوس نکال کر ہریانہ میں داخل ہونا چاہتے ہیں اور ہریانہ کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.