ریاست ہریانہ کے مہیندر گڑھ میں فصلوں کو برباد کرنے کے بعد اب ٹڈی دل ریواڑی میں داخل ہوگیا ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں ٹڈیاں کھیتوں کی فصلوں کو برباد کر رہے ہیں۔
جمعہ کے روز راجستھان سے متصل مہیندر گڑھ میں ٹڈیوں کو دیکھتے ہی کسان اور انتظامیہ الرٹ ہو گئی ہے۔ کسانوں نے اپنی سطح پر ٹڈیوں سے نمٹنے کے لئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
یہ ٹڈی دل جمعہ کی شام 5 بجے ضلع ریواڑی کے گاؤں درشن پہنچے۔ گاؤں میں ٹڈیوں کی اطلاع ملنے پر کسان اپنی فصلوں کو بچانے کے لئے کھیتوں کی طرف دوڑ پڑے۔
کسانوں نے اپنی فصلوں کو بچانے کے لئے دیسی علاج اپنایا۔ انہوں نے اپنے کھیتوں میں دھواں جلایا اور پلیٹ بجا کر شور مچایا تاکہ ٹڈیاں اس طرف نہ آئیں۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ 'انہیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ٹڈی دل کی آمد کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا، لیکن ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد نہیں ملی ہے۔'
کسان جسونت نے بتایا کہ 'وہ اپنے کنبہ کے ساتھ کھیتوں میں موجود ہے۔ جب تک ٹڈیوں کے دل کو کے ختم نہیں کیا جاتا ہے، وہ کھیتوں میں کھڑے رہیں گے اور ٹڈیوں کو بھگانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔
وہیں زراعت آفیسر نے بتایا کہ 'ٹڈیوں سے نمٹنے کے لئے تمام تر تیاری کرلی گئی ہے۔ ٹڈڈی دل کے ایک جگہ بیٹھنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ جیسے ہی یہ ٹڈی دل ایک جگہ بیٹھے گی، اس پر دوا کا چھڑکاو کیا جائےگا تاکہ ٹڈی دل فصل کو خراب نہ کر سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ 'ٹڈی دل کی لمبائی 10 کلومیٹر اور چوڑائی 8 کلومیٹر میٹر بتائی جارہی ہے۔'