ETV Bharat / state

میوات کے کسانوں نے بھی نکالی ٹریکٹر ریلی - اردو نیوز ہریانہ

یوم جمہوریہ کے موقع پر آج ملک بھر میں کسانوں کی طرف سے ٹریکٹر پریڈ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اسی ضمن میں میوات کے کسانوں نے بھی ٹریکٹر ریلی نکالی۔

farmers tractor parade in mewat
میوات میں کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ شام تک جاری رہی
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 10:05 PM IST

میوات میں کسانوں نے بڑے پیمانے پر ٹریکٹر ریلی نکالی۔ صبح 9:58 بجے پرچم کشائی کرنے کے بعد سنہیڑا بارڈر سے کسان ہونہانہ شہر، پنگواں شکراوہ ہوتے ہوئے قریب 50 کلومیٹر لمبی ٹریکٹر پریڈ کا اہتمام کیا۔

دیکھیں ویڈیو

پریڈ کے بعد واپس کسان بارڈر پر پہنچے اور حکومت کے خلاف زور دار نعرے بازی کی۔

اس موقع پر رشید احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ حکومت کو اس ٹریکٹر ریلی کے ذریعہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ حکومت تینوں زرعی قوانین کو واپس لے اور ایم ایس پی کی گارنٹی دے۔

انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی طرف سے یہ محض ایک جھانکی ہے، ابھی پوری فلم باقی ہے۔[

ٹریکٹر پریڈ سے حکومت یہ بھی جان لے کہ جمہوریت میں ہمیشہ عوام کی بالادستی ہوتی ہے۔ حکومت عوام سے بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جہاں انتظامیہ سے اجازت لی تھی وہیں، یہ ریلی مکمل طور پر پُرامدن رہی۔

مزید پڑھیں:

کسان ریلی: مکربا چوک پر تصادم، پولیس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور لاٹھیاں چلائیں

کسانوں کی حمایت میں جے پور سے ہریانہ پہنچے سابق فوجی محمد شعیب خان نے کہا کہ ہم کسانوں کے ہی بیٹے ہیں۔ ہم نے شاہجہاں پور بارڈر پر بھی کسانوں کی قیادت کی تاکہ پولس اور عوام متصادم نا ہوں۔ اس حکومت کو ہر حال میں یہ قوانیں واپس لینے ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.