ریاست ہریانہ کے ضلع میوات میں عید قرباں کے موقع پر بکروں کی منڈی لگائی جاتی ہے، اس منڈی میں دیسی کے ساتھ طوطا پری بکرے بے حد مشہور ہیں، عید الاضحی کے موقع پر یہاں تاجر و صارف خرید و فروخت کرنے کے لیے دور دراز سے آتے ہیں، کیوں کہ انہیں یہاں سستے داموں پر ہر قسم کے بکرے با آسانی مل جاتے ہیں۔
منڈی سے کثیر تعداد میں دیسی اور طوطا پری بکرے دہلی سمیت پورے ملک میں فروخت کیے جاتے ہیں۔
راجستھان کے گری راج نے بتایا کہ وہ عید قرباں کے موقع پر بھائی چارے اور ہم آہنگی کے ساتھ عید قرباں مناتے ہیں، اور ہندو مسلم بھائی چارے اور ہم آہنگی کا ثبوت پیش کرتے ہیں۔