سرسہ: انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے پرنسپل جنرل سکریٹری ابھے سنگھ چوٹالہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دور حکومت میں پوری ریاست میں منشیات کی لت میں اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے باعث نوجوان منشیات کے عفریت میں دھنستے جا رہے ہیں۔ نشہ کے زیادہ رجحان کی وجہ سے جرائم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ چوٹالہ سرسہ سے روانہ ہونے کے بعد اپنی ہریانہ پریورتن یاترا کے دوران کوٹلی، سچن اور رسول پور سمیت نصف درجن گاؤں میں گاؤں والوں سے خطاب کیا۔ گاؤں والوں نے ڈھول کی تھاپ پر یاترا کا پرتپاک استقبال کیا۔ مسٹر چوٹالہ کے ساتھ سنینا چوٹالہ، امید سنگھ لوہان، ارجن چوٹالہ، گوکل سیٹیا، روشن سچن، ارمیلا ہڈا اور رینو بورا سمیت پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
ہریانہ پریورتن پدیاترا کے دوران روزانہ سینکڑوں لوگ جے جے پی اور دیگر پارٹیوں کو چھوڑ کر آئی این ایل ڈی میں شامل ہو رہے ہیں۔ گاؤں کی سرپنچ نینا جھورڑ جو وزیر اعلیٰ کے قدموں میں دوپٹہ رکھتی تھیں، آئی این ایل ڈی میں شامل ہوگئیں، جب کہ رتیا کی رنگریتا سونی نے عام آدمی پارٹی چھوڑ کر اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ آئی این ایل ڈی میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں پارٹی میں شامل کرتے ہوئے مسٹر چوٹالہ نے انہیں مکمل احترام کا یقین دلایا۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چوٹالہ نے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی اپنے عروج پر ہے۔ آج نوجوان مایوسی کا شکار ہے۔ کسانوں کو سورج مکھی اور گنے کی مناسب قیمت نہیں مل رہی۔ کاشت کی لاگت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ آج محنت کش طبقہ اپنے حقوق سے محروم ہے۔ یہاں تک کہ حکومت منتخب عوامی نمائندوں کے حقوق کو پامال کر رہی ہے۔ جب سرپنچ اپنے حقوق مانگنے سڑکوں پر نکلے تو ان پر بھی لاٹھی چارج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Kamal Nath Slams BJP بی جے پی کے دور حکومت میں مذہبی یاترا مقامات بھی محفوظ نہیں، کمل ناتھ
یو این آئی