اس مہاپنچایت میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مدعو کرنے کے لئے گاؤں میں ایک مہم چلائی گئی۔ کسان رہنما گاؤں میں دلتوں کے پاس پہنچے اور انہیں مہا پنچایت کے لئے مدعو کیا۔
اس مہا پنچایت میں بھارتیہ کسان یونین رہنما گرنام سنگھ چڈھونی اور اکھل بھارتیہ پریسنگھ کے صدر ڈاکٹر ادت راج تینوں زرعی قوانین کے خلاف تحریک کو تیز کرنے کے لئے ڈیوٹیاں لگا سکتے ہیں۔
کسان چار ماہ سے زائد وقت سے تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
راکیش ٹکیٹ پر حملے کے الزام میں اے بی وی پی کارکن سمیت 14 گرفتار
سنیکت کسان مورچہ کی اپیل پر تحریک کو مسلسل جاری رکھنے کے لئے مختلف منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ اس کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر سے بلاک سطح تک احتجاج، سبھی ٹول مفت کرنے اور سماج کے سبھی جماعت سے حمایت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔