ETV Bharat / state

CPI To Launch Campaign in Haryana ہریانہ میں یکم مئی سے سی پی آئی کی سیاسی بیداری مہم

ہریانہ میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ریاست میں یکم مئی سے سیاسی عوامی بیداری مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 2, 2023, 6:27 PM IST

سرسا: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) عوامی مسائل پر ہریانہ میں یکم مئی سے 15 مئی تک سیاسی عوامی بیداری مہم چلائے گی۔ یہ فیصلہ آج مقامی سیٹھ تلارام دھرم شالہ میں منعقدہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی ہریانہ اسٹیٹ کونسل کی میٹنگ میں لیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت سی پی آئی کے سینئر لیڈر کامریڈ سورن سنگھ ورک نے کی جبکہ پارٹی کے ریاستی جوائنٹ سکریٹری تلک راج ونائک نے پارٹی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری دریاو سنگھ کشیپ نے گزشتہ روز پڈوچیری میں منعقدہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی قومی کونسل میں لیے گئے فیصلوں کے بارے میں جانکاری دی۔

کامریڈ دریاو سنگھ کشیپ نے کہا کہ سی پی آئی کو اس بات کا واضح ادراک ہے کہ مرکز اور ہماری ریاست میں برسراقتدار بی جے پی حکومت کی نو لبرل پالیسیوں کی وجہ سے ملک اور ریاست میں مہنگائی، بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، بدعنوانی اپنے عروج پر ہے۔ بی جے پی لیڈروں کے گھروں میں کروڑوں-کروڑوں روپے کی نقدی پائی جا رہی ہے، لیکن ای ڈی اور دیگر ایجنسیاں اپوزیشن لیڈروں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہیں۔ کامریڈ کشیپ نے کہا کہ مزدوروں، کسانوں، غریبوں کے مسائل اور ملک میں جمہوریت اور آئین کے تحفظ کے لیے سی پی آئی نے 14 اپریل سے 15 مئی تک ملک بھر میں پد یاترا پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میٹنگ میں بحث کے بعد اس فیصلے کی روشنی میں ہریانہ میں یکم مئی سے 15 مئی تک سیاسی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دوران بی جے پی حکومت کی عوام دشمن، ملک دشمن، آئین مخالف پالیسیوں سے عوام کو واقف کرانے اور تعلیم، صحت، رہائش، منریگا اوردیگر سماجی کاموں کے لئے مختص کی گئی رقم میں اضافے کا مطالبہ کرنے کے لیے بڑی تعداد میں میٹنگیں اور نکڑمیٹنگیں کی جائیں گی۔ میٹنگ میں ریاست میں خصوصی فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم شروع کرنے اور 31 مئی تک پارٹی کے نئے ارکان بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں تلک راج ونائک، ستیندر گری، اشونی کمار بخشی ایڈوکیٹ، روپ سنگھ، پون کمار سینی ایڈووکیٹ، منی رام، رام رتن ایڈووکیٹ، پریم لاسنگھ، ہربھجن سنگھ ورک، جگروپ سنگھ، مام چند سینی، پریت پال سدھو، جمشید رانا، رامیشورپال وغیرہ نے تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: CPIM Slams BJP Govt بی جے پی کے دور حکومت میں تریپورہ میں جرائم کا گراف مزید بڑھا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.