ETV Bharat / state

ہریانہ: ایک کنبے کے تین افراد اپنے گھر پر مردہ پائے گئے - پولیس اسٹیشن (سٹی) ٹوہانہ کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او)

ہریانہ کے فتح آباد ضلع میں ٹوہانہ قصبے میں ایک کنبہ کے تین افراد اپنے کرائے کے مکان مردہ پائے گئے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ہریانہ: ایک کنبے کے تین افراد اپنے گھر پر مردہ پائے گئے

author img

By

Published : Nov 13, 2020, 2:07 PM IST

ہریانہ کے ضلع فتح آباد کے قصبہ توہانہ میں ایک شخص، اس کی اہلیہ اور ان کی ڈیڑھ سالہ بیٹی اپنے کرائے کے مکان پر مردہ پائی گئیں، جس پر پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے اپنی زندگی ختم کرنے سے پہلے ہی ان کو مار ڈالا۔

پولیس اسٹیشن (سٹی) ٹوہانہ کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) انسپکٹر سریندر نے جمعہ کے روز فون پر بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی رات کو سامنے آیا۔

ایس ایچ او کے مطابق 'خاتون،منجو دیوی (32) اور اس کی بیٹی بستر پر پڑی ہوئی پائی گئیں اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق، ان کی موت گلا گھونٹ کر ہوئی ہے۔ سنیل کمار (35) نامی شخص اسٹور روم میں لٹکا ہوا پایا گیا تھا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'ابتدائی تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ اس شخص نے پھانسی لگانے سے قبل اپنی بیوی اور بچے کا قتل کیا ہے۔'

پولیس افسر نے بتایا کہ میاں بیوی کے تعلقات کشیدہ تھے اور اکثر لڑتے رہتے تھے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ 'اس سلسلے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.