محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ بلیٹین کے مطابق کورونا وائرس سے ضلع میں کل اموات کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
![کورونا وائرس](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/8631899_840_8631899_1598893197032.png)
ضلع میں آج آنے والے 8 کیسز سمیت 77 فعال کیسز ہو گئے ہیں جن میں سے ایک مریض کو العافیہ مانڈی کھیڑا ہسپتال میں 5 مریضوں کو نلہڑ میڈیکل میں رکھا گیا ہے، کل 14 مریض ہی ہسپتالوں میں ہے جبکہ ہوم آئسولیشن میں 63 مریضوں کو رکھا گیا ہے۔
![کورونا وائرس](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/hr-nuh-03-cmonuh-routine-dry-7204705_31082020211938_3108f_03280_122.jpeg)
ضلع میں ابتک 26780 سیمپل لئے گئے ہیں جن میں سے25763 کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ابھی جبکہ 171 افراد کی رپورٹ کا آنا باقی ہے۔