ETV Bharat / state

کانگریس کا 'کسان ادھیکار یاترا، کسانوں کو متحد کرنے کی کوشش

ہریانہ کے نوح سے کانگریس کے رکن اسمبلی آفتاب احمد کی قیادت میں 'کسان ادھیکار یاترا' شروع کر دی گئی ہے۔ اس مہم کے ذریعہ آفتاب احمد کسانوں کو زرعی قوانین کے نقصانات سے آگاہ کر رہے ہیں اور انہیں اپنے حقوق کے لیے متحد بھی کرنے کا دعوی کر رہے ہیں۔

congress's 'kisan adhikar yatra', an attempt to unite the farmers in nuh haryana
کانگریس کا 'کسان ادھیکار یاترا، کسانوں کو متحد کرنے کی کوشش
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 9:59 PM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح (میوات) میں کانگریس کے کارکنان نے ضلع کے بڑے آکیڑا گاؤں سے اس مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ رکن اسمبلی آفتاب احمد نے کہا کہ کانگریس کی تاریخ کسان مزدور اور غریب کا ساتھ دینے کی رہی ہے۔ مثال کے طور پر سنہ 1960 کی دہائی میں گرین ریولیوشن سے لےکر کسانوں کی مکمل قرضہ معافی تک اور کسانوں کو بینکوں سے لون دینے کا کام بھی کانگریس نے ہی شروع کیا تھا۔

کانگریس کا 'کسان ادھیکار یاترا، کسانوں کو متحد کرنے کی کوشش

آج جب بی جے پی حکومت کسانوں پر ظلم کرتے ہوئے یہ قانون لائی ہے تو کانگریس اس کے خلاف زمین سے لےکر پارلیمنٹ تک لڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان قوانین کے ذریعہ کسانوں سے ایم ایس پی چھین لی جائے گی۔ انہیں کانٹریکٹ فارمنگ کے ذریعہ سرمایہ داروں کا غلام بننے پر مجبور کیا جائے گا۔ نا دام ملے گا اور نا ہی عزت ملے گی بلکہ اپنے ہی کھیت میں کسان مزدور بن کر رہ جائے گا۔

congress's 'kisan adhikar yatra', an attempt to unite the farmers in nuh haryana
کانگریس کا 'کسان ادھیکار یاترا، کسانوں کو متحد کرنے کی کوشش

اس مہم کا اگلا عوامی جلسہ گاندھی جینتی کے موقع پر گاندھی پارک نوح میں منعقد ہوگا۔ اس موقع پر پی سی سی رکن مہتاب احمد کے علاوہ، شمش الدین ٹھیکیدار، عزیر نمبر دار، ابو برہان، ماسٹر لقمان سمیت بڑی تعداد میں عوام موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.