مہیندر گڑھ میں انتخابی مہم میں عوام سے خطاب کے بعد دہلی لوٹ رہے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ہیل کاپٹر کو ریواری میں ایمرجنسی لینڈ کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق تشہیری مہم کے بعد راہل گاندھی دہلی لوٹ رہے کہ اچانک راستے میں موسم خراب ہوگیا جس کے بعد پائلیٹ نے ہیلی کاپٹر کو مزید آگے نا لے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہنگامی طور پر ریواری علاقے میں لینڈ کیا۔
ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد راہل گاندھی بذریعہ کار دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔
راہل گاندھی کا ہیلی کاپٹر جیسے ہی لینڈ ہوا وہاں پر کھیل رہے بچے ان کے پاس پہنچے اور فوٹوز نکالنے لگے، راہل نے بھی انہیں مایوس نہیں کیا اور ان کے ساتھ فوٹوز کھنچوائے۔
واضح رہے کہ ہریانہ میں 21 اکتوبر کو پولنگ اور 24 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔